صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے کے ذرائع نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹے میں کیندر پاڑا ،کٹک ،گجپتی ،جگت سنگھ پور،کھردا اور رائے گڑا میں ایک ایک کورونا مریض کی موت ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گنجم ضلع میں 59،کھردا میں 14 ،کٹک میں نو،گجپتی میں پانچ اور سندر گڑھ ،پوری جگت سنگھ پور،کیندر پاڑا،انگل اور پانچ ضلعوں میں ایک ایک موت ہوئی ہے۔ریاست کے 30 میں سے 14 ضلعوں میں کورونا سے موت ہوئی ہیں اور 12 ضلعوں میں غیر کوویڈ اموات ہوئی ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 23 ضلعوں میں 647 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جن میں سے 431 قرنطینہ مراکز کے اور 216 مقامی رابطے کے معاملے ہیں۔ریاست میں متاثرین کی کُل تعداد 18,757 ہے۔
گنجم ضلع میں پھر سے سب سےزیادہ 225 معاملے ،کٹک میں 84 ،کھردا میں 68 ،رائے گڑا میں 47 ،بالیشور میں 40 ،انگل میں 37 ،کوراپٹ میں 28 اور سندر گڑھ میں 22 معاملے درج کئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں اب تک 4,01644 کی جانچ کی گئی جن میں 18,757 معاملے سامنے آئے ہیں جن میں سے 12,910 بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں اور 5714 فعال معاملے ہیں جبکہ 103 کی موت ہچکی ہے اور 30 کوویڈ مریضوں کی دیگر وجوہات سے موت ہوئی ہے۔