ETV Bharat / state

اڈیشہ: ضعیف جوڑے کے قتل کے بعد گھر نذر آتش

جاج پور کے کالنگا نگر پولیس اسٹیشن حدود میں ایک نامعلوم شخص نے ضعیف جوڑے کو ہلاک کرکے ان کے گھر کو آگ لگادی اور فرار ہوگیا۔

Elderly couple burnt to death over witchcraft suspicion in Odisha
اڈیشہ: ضعیف جوڑے کو قتل کرکے گھر کو آگ لگادی گئی
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 6:08 PM IST

ریاست اڈیشہ کے قبائلی گاؤں سوری ساہی میں ہلاک جوڑے کی شناخت بسنتی بالمچ اور کیلاش بالمچ کے طور پر کی گئی۔ جاج پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چرن سنگھ مینا نے بتایا کہ ضعیف جوڑے کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے بھیج دیا گیا ہے۔

اڈیشہ: ضعیف جوڑے کو قتل کرکے گھر کو آگ لگادی گئی

کالنگا نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا اور اس سلسلہ میں تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ چرن سنگھ مینا نے بتایا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

قبل ازیں 15 جون کو ایک 29 سالہ شخص نے 60 سالہ خاتون پر ڈائن ہونے کا الزام لگاتے ہوئے اپنے بچہ کی موت کا ذمہ دار سمجھ رہا تھا نے مبینہ طور اس خاتون کا گلا کاٹ کر ہلاک کردیا اور بعد میں جسم سے الگ کئے گئے سر کو پولیس اسٹیشن لاکر خود کو پولیس کے حوالہ کردیا تھا۔

ریاستی حکومت نے جادو سے متعلق جرائم کی روک تھام کےلیے 2013 میں وٹچ ہنٹنگ ایکٹ (Witch-Hunting Act) نافذ کیا تھا لیکن اس کے باوجود ایسے کیسز میں کمی نہیں آئی ہے۔

بہار، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کے بعد کالے جادو اور ڈائن سے متعلق قانون نافذ کرنے والی چوتھی ریاست بننے کے باوجود بھی اڈیشہ میں توہم پرستی کا راج ہے اور ہر سال اس لعنت کی وجہ سے متعدد افراد کا قتل کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.