بھونیشور:اڈیشہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر سوریہ نارائن پاترا نے بتایا کہ پچھلے اجلاسوں کی طرح اس بار بھی سرمائی اجلاسWinter Session Of The Assembly میں کووڈ-19 کے رہنما اصولوں Covid 19 Guidelines پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
پاترا نے جمعرات کو کہا کہ اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں 26 کام کے دن ہوں گے جو یکم دسمبر سے شروع ہوں گے اور 31 دسمبر تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی اور صحافیوں کو سیشن شروع ہونے سے پہلے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔'
انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ 28، 29 اور 30 نومبر کو اسمبلی بلڈنگ کے اندر ہوں گے اور صرف ان لوگوں کو اسمبلی بلڈنگ میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جن کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ منفی آئے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اسمبلی میں اراکین کے بیٹھنے کے انتظامات کئے جائیں گے اور اسپیکر کی گیلری اور عوام گیلری میں سماجی دوری کو بھی فالو کرنا ہوگا۔ ایوان میں ذاتی طور پر حاضر نہ ہونے والے اراکین ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایوان کی کارروائی میں حصہ لے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : Corona in Brazil: برازیل میں کورونا کے 12,126 نئے کیسز
اسپیکر نے کہا کہ اسمبلی کے روزانہ چلنے کا وقت 29 نومبر کو آل پارٹی اجلاس میں اراکین سے مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا اور ایوان کی روزانہ صفائی کی جائے گی۔