ETV Bharat / state

اڈیشہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 90 ہزار سے متجاوز

ریاست اڈیشہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3384 نئے کسز کے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 90,986 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 6:49 PM IST

اس کے ساتھ ہی مزید سات مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 448 ہوگئی ہے ۔
صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے محکمہ نے بتایا کہ ریاست میں 3384 نئے کیسز میں سے 2128 کیسز کوارنٹائن سینٹر سے اور باقی 1256 کیسز مقامی افراد کے رابطے میں آنے سے متاثر ہوئے ہیں۔

ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں میں سات مزید مریضوں کی اموات سے ہلاکتوں کی تعداد 448 ہو گئی ہے۔
محکمہ نے بتایا کہ ابھی تک 30 اضلاع میں سے 27 اضلاع میں کورونا وائرس سے موت کے معاملے سامنے آ چکے ہیں۔

جبکہ غنیمت ہے کہ تین اضلاع دیوگڑھ، نوپوڑہ اور بودھ میں کورونا وائرس سے ابھی تک کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔
اس درمیان ریاست میں بدھ کے روز کورونا وائرس سے 3343 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

انھیں کووِڈ کیئر سینٹر اور اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔

ریاست میں کل 62,183 افراد کورونا وائرس سے نجات پا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:کوٹہ میں کورونا وائرس کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری
محکمہ صحت نے ٹویٹ کیا،’ یہ شیئر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے بدھ کے روز ایک دن میں 3343 مریضوں کے ریکوری ہونے پر ابھی تک کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا ہے۔ اڈیشہ میں ابھی تک 62,183 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں گذشتہ 15 دنوں سے کورونا پوزیٹیو کیسز میں اضافے کے باوجود صحتیاب ہونے کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔سینیئر افسران اور وزراء کے ساتھ ریاست میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے گذشتہ روز یہ اعلان کیا کہ درگا پوجا کی چھٹی کے بعد ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو پھر سے کھولا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے عوام سے اس وبا اور کورونا کے خلاف جنگ میں زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی صلاح دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.