ETV Bharat / state

اڈیشہ میں کورونا وائرس کے 2589 نئے معاملات - odisha corona updates

ریاست اڈیشہ میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 2،589 نئے مریض سامنے آنے کے بعد ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 67،122 ہوگئی۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : Aug 19, 2020, 7:17 PM IST

اڈیشہ میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 10 متاثرہ افراد کی موت ہوگئی۔

جس کے بعد ریاست میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 372 ہوگئی۔
دریں اثناء، وزیر اعلی نوین پٹنائک نے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے چار اضلاع میں مقامی سطح پر ایک خصوصی حکمت عملی اپنانے کو کہا ہے۔

انہوں نے کورونا وائرس کی صورتحال پر گزشتہ روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک اعلی سطح کی جائزہ میٹنگ کی صدارت بھی کی۔
مسٹر پٹنائک نے کھوردا، کٹک، سندر گڑھ، ریاگڈا اضلاع کے لئے خصوصی حکمت عملی اپنانے کی ہدایت دی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ضلع گنجم میں گزشتہ چند دنوں سے کورونا وائرس کے معاملوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ اس حکمت عملی سے ایک ہفتہ میں کورونا وائرس کے معاملوں میں کمی آجائے گی۔

ان چار اضلاع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
مسٹر پٹنائک نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ گزشتہ چند دنوں سے ریاست میں ہر دن 50،000 سے زیادہ افراد کی کورونا جانچ کی جارہی ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ٹیسٹ کٹ کی فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت دی۔
محکمہ صحت وخاندانی بہبود کے ذرائع نے بتایا کہ ریاست کے 29 اضلاع سے کورونا وائرس کے 2،589 نئے مریضوں کی رپورٹ ملی ہے۔

جن میں سے 1،574 قرنطینہ مراکز سے اور 1015 مقامی رابطے کے مريض ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ضلع گنجم میں چار، کھوردا اور سندر گڑھ میں دو، بھدرک اور بارگڑھ اضلاع میں ایک متاثرہ مریض کی موت ہوئی ہے، جس سے ریاست میں اموات کی تعداد بڑھ کر 372 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سامنے آنے والے مریضوں میں سب سے زیادہ مریض ضلع کھوردا میں 466، گنجم میں 242، پوری میں 235، کٹک میں 222، رائیگڈا میں 222، سندر گڑھ میں 155، بالاسور میں 150 اور میوربھنج میں 117 مریض شامل ہیں۔
ضلع گنجم میں 12 اگست تک سب سے زیادہ کورونا مریض رپورٹ ہوئے تھے۔

تاہم اب اس معاملے میں یہ دوسرے نمبر پر آگیا ہے اور ضلع کھوردا پہلے نمبر پر آچکا ہے۔

ضلع کھوردا میں 12 اگست کے بعد سے سب سے زیادہ کورونا مریضوں کی رپورٹ ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:بھارت میں چنگیز خان کی نسل موجود ہے
اڈیشہ حکومت نے ریاست میں کورونا وائرس کی جانچ میں اضافے کو کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ کا سبب قرار دیا ہے۔

ریاست میں گزشتہ چار دنوں سے ہر روز 50،000 سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست میں 1535 مزید متاثرہ افراد کی شفایابی کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 45،314 ہوگئی ہے۔

فی الحال ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 21،383 متاثرہ افراد زيرعلاج ہيں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.