ETV Bharat / state

منی پور میں کووڈ 19 متاثرین کی تعداد میں اضافہ

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے جو باعث تشویش ہے۔

منی پور میں کووڈ 19 متاثرین کی تعداد میں اضافہ
منی پور میں کووڈ 19 متاثرین کی تعداد میں اضافہ
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 5:45 AM IST

منی پور میں کورونا وائرس کووڈ 19' متاثرین کی تعداد بڑھ کر 172 ہو گئی ہے۔

منی پور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ترجمان کھوئی روم ششی کمار نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ 120 معاملے سرگرم ہیں جبکہ 52 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سنیچر کی رات 15 لوگ (آٹھ مرد اور سات خواتین) کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔

کورونا سے متاثر اضلاع میں تھاؤبل میں چھ (پانچ مرد، ایک عورت)، اکھرول میں پانچ (دو مرد، تین خواتین)،کانگپوکپی میں تین (تمام خواتین) اور امپھال مغرب میں ایک شخص کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔ ان میں سے آٹھ افراد ممبئی سے ٹرین سے واپس آئے ہیں جبکہ دہلی سے چھ افراد ہوائی راستے سے اور ایک شخص بس سے واپس آیا ہے۔

ان کی صحت مستحکم ہے اور انہیں ریمس کے اور جے این آئی ایم ایس کے کووڈ کیئر مرکز میں داخل کرایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.