-
#WATCH | Morning visuals from the site in Odisha's Balasore district where two passenger trains and one goods train met with an accident yesterday
— ANI (@ANI) June 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Rescue operations underway pic.twitter.com/gBn45RzncG
">#WATCH | Morning visuals from the site in Odisha's Balasore district where two passenger trains and one goods train met with an accident yesterday
— ANI (@ANI) June 3, 2023
Rescue operations underway pic.twitter.com/gBn45RzncG#WATCH | Morning visuals from the site in Odisha's Balasore district where two passenger trains and one goods train met with an accident yesterday
— ANI (@ANI) June 3, 2023
Rescue operations underway pic.twitter.com/gBn45RzncG
بالاسور: اوڈیشہ کے بالاسور میں جمعہ کی شام ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا۔ کورومنڈیل ایکسپریس اور مال گاڑی بہناگا اسٹیشن کے قریب ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ کورومنڈیل ایکسپریس پٹری سے اتر گئی۔ ٹرین کے کئی ڈبے مال گاڑی پر چڑھ گئے۔ معلومات کے مطابق کورومنڈیل کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔ اس حادثے میں اب تک 261 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 900 سے زائد افراد زخمی ہوے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹرین کے الٹنے والے ڈبوں میں کئی مسافروں کے پھنس جانے کا معاملہ بھی سامنے آرہا ہے۔ فی الحال اس روٹ پر تمام ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔
-
#WATCH | Odisha CM Naveen Patnaik takes stock of the situation at the accident site in Balasore #BalasoreTrainAccident pic.twitter.com/PajWdqzkP4
— ANI (@ANI) June 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Odisha CM Naveen Patnaik takes stock of the situation at the accident site in Balasore #BalasoreTrainAccident pic.twitter.com/PajWdqzkP4
— ANI (@ANI) June 3, 2023#WATCH | Odisha CM Naveen Patnaik takes stock of the situation at the accident site in Balasore #BalasoreTrainAccident pic.twitter.com/PajWdqzkP4
— ANI (@ANI) June 3, 2023
اسپیشل ریلیف کمشنر کے دفتر نے بتایا کہ ٹیمیں جائے حادثہ پر تلاش اور بچاؤ کارروائیوں کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ ساتھ ہی بالاسور کلکٹر کو بھی تمام ضروری انتظامات کرنے کے لیے موقع پر پہنچنے کی اطلاع دی گئی ہے اور اگر ریاستی سطح سے کوئی اضافی مدد درکار ہے تو ایس آر سی کو بھی مطلع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹریک کو صاف کرنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی فائر سروسز ڈاکٹر سدھانشو سارنگی بھی جائے حادثہ کے لیے ہیڈ کوارٹر روانہ ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت ریسکیو آپریشن کے لیے موقع پر جنریٹر اور لائٹس کا انتظام کر رہی ہے۔
-
#WATCH | Our focus is on rescue and relief operations. Restoration will begin after clearance from district administration. A detailed high-level inquiry will be conducted and the rail safety commissioner will also do an independent inquiry: Railways Minister Ashwini Vaishnaw… pic.twitter.com/yfCecv0FxB
— ANI (@ANI) June 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Our focus is on rescue and relief operations. Restoration will begin after clearance from district administration. A detailed high-level inquiry will be conducted and the rail safety commissioner will also do an independent inquiry: Railways Minister Ashwini Vaishnaw… pic.twitter.com/yfCecv0FxB
— ANI (@ANI) June 3, 2023#WATCH | Our focus is on rescue and relief operations. Restoration will begin after clearance from district administration. A detailed high-level inquiry will be conducted and the rail safety commissioner will also do an independent inquiry: Railways Minister Ashwini Vaishnaw… pic.twitter.com/yfCecv0FxB
— ANI (@ANI) June 3, 2023
ایڈیشنل ڈی ایم ای ٹی نے بتایا ہم نے 15 ایمبولینسیں موقع پر بھیجی ہیں۔ زخمیوں کو سورو سی ایچ سی منتقل کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ کچھ کو بہتر علاج کے لیے بھی ریفر کیا جا سکتا ہے۔ 10 مسافروں کو بالاسور میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کورومنڈیل ایکسپریس کا انجن مال ٹرین کے اوپر چڑھ گیا ۔جس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرین کی رفتار بہت زیادہ تھی۔ ٹرین حادثے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے تاہم دونوں ٹرینیں ایک ہی لائن پر آئی تھیں۔ اب قصور کس کا ہے، اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اس المناک حادثے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صدر دروپدی مرمو نے کہا کہ بالاسور، اڈیشہ میں ایک بدقسمت ٹرین حادثے میں جانوں کے نقصان کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ سوگوار خاندانوں سے میری تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
حادثے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ اڈیشہ میں ٹرین حادثے سے پریشان ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں میرے خیالات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ زخمی جلد صحت یاب ہو جائیں۔ وزیر ریلوے سے بات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے اور متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے۔
حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے کہا کہ اڈیشہ کے بالاسور میں ٹرین حادثے کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ مرنے والوں کے اہل خانہ سے میری گہری تعزیت۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ تمام زخمیوں کو جلد صحت یابی نصیب ہو۔ کانگریس کے تمام کارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ راحت کے کاموں میں مکمل تعاون کریں۔
انتظامیہ کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے۔
ہیلپ لائن
ہاوڑہ 033-26382217
کھڑگپور 8972073925، 9332392339
بالاسور 8249591559، 7978418322
شالیمار 9903370746
چنئی 044-25330952، 044-25330953، 044-25354771