بادام پہاڑ: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے گذشتہ روز اڈیشہ میں بادام پہاڑ ریلوے اسٹیشن سے تین نئی ٹرینوں ،بادام پہاڑ- ٹاٹا نگر ایم ای ایم یو ، بادام پہاڑ – راور کیلا ہفتہ وار ایکسپریس اور بادام پہاڑ – شالیمار ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر نئے رائے رنگ پور پوسٹل ڈویژن کا ورچوئل طور پر افتتاح بھی کیا، رائے رنگ پور پوسٹل ڈویژن کا ایک یادگاری خصوصی کوور جاری کیا اور بادام پہاڑ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔
-
VIDEO | President Droupadi Murmu flags off three new trains from Badampahar railway station, Odisha. Union ministers Ashwini Vaishnav, Dharmendra Pradhan also present on the occasion. @rashtrapatibhvn pic.twitter.com/X9dtNoMMEn
— Press Trust of India (@PTI_News) November 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">VIDEO | President Droupadi Murmu flags off three new trains from Badampahar railway station, Odisha. Union ministers Ashwini Vaishnav, Dharmendra Pradhan also present on the occasion. @rashtrapatibhvn pic.twitter.com/X9dtNoMMEn
— Press Trust of India (@PTI_News) November 21, 2023VIDEO | President Droupadi Murmu flags off three new trains from Badampahar railway station, Odisha. Union ministers Ashwini Vaishnav, Dharmendra Pradhan also present on the occasion. @rashtrapatibhvn pic.twitter.com/X9dtNoMMEn
— Press Trust of India (@PTI_News) November 21, 2023
اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی، اس علاقے کی کنکٹی وٹی پر منحصر ہے، چاہے یہ ریل ہو، سڑکیں ہوں یا ڈاک خدمات – یہ سبھی خدمات عوام کی زندگی کو زیادہ آسان بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جو تین ٹرینوں کا آغاز کیا گیا ہے، اس سے جھارکھنڈ اور مغربی بنگال جیسی پڑوسی ریاستوں کے لئے سفر کرنے میں مقامی لوگوں کو کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اڈیشہ کے صنعتی قصبے راور کیلا کا سفر کرنے میں کوئی دشواری یا تکلیف نہیں ہوگی۔
-
VIDEO | President Droupadi Murmu addresses a public gathering after flagging off new trains from Badampahar railway station in #Odisha. @rashtrapatibhvn
— Press Trust of India (@PTI_News) November 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
(Video available on PTI Videos - https://t.co/d8jp61yd2p) pic.twitter.com/qItoBWtu0H
">VIDEO | President Droupadi Murmu addresses a public gathering after flagging off new trains from Badampahar railway station in #Odisha. @rashtrapatibhvn
— Press Trust of India (@PTI_News) November 21, 2023
(Video available on PTI Videos - https://t.co/d8jp61yd2p) pic.twitter.com/qItoBWtu0HVIDEO | President Droupadi Murmu addresses a public gathering after flagging off new trains from Badampahar railway station in #Odisha. @rashtrapatibhvn
— Press Trust of India (@PTI_News) November 21, 2023
(Video available on PTI Videos - https://t.co/d8jp61yd2p) pic.twitter.com/qItoBWtu0H
صدر جمہوریہ نے کہا کہ سیلف فونس اور کوریئر خدمات کے بڑھتے رجحانات کے باوجود بھارتی ڈاک نے اپنی اہمیت نہیں کھوئی ہے۔ رائے رنگ پور میں ایک نیا پوسٹل ڈویژن کا افتتاح اس خطے کے لئے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس علاقے کے عوام اب آسانی سے ڈاک خدمات حاصل کرسکیں گے۔
صدر جمہوریہ نے پی وی ٹی جیز کی ترقی کے لئے اس سال جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر پی ایم جن من (پی ایم- جن جاتی آدیواسی نیا مہا ابھیان) کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قبائلی بھائیوں بہنوں کی ترقی کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ پہل اس امرت کال میں ترقی کے ساتھ عوام کو جوڑے گی اور ایک ترقی یافتہ بھارت کے مقصد کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔ اس تقریب کے بعد صدر جمہوریہ نے بادام پہاڑ سے رائے رنگ پور کے لئے بادام پہاڑ - شالیمار ایکسپریس میں سفر کیا۔
مزید پڑھیں: تعلیم معاشی اور سماجی بہبود کی کنجی: صدر جمہوریہ
صدر جمہوریہ نے کہا کہ مرکزی حکومت قبائلی طبقوں کی ترقی کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مالی سال 14-2013 کے بجٹ کے مقابلے موجودہ بجٹ میں تقریبا تین گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ سب کی شمولیت والی ترقی قبائلی عوام کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ اسی لئے حکومت قبائلی طبقوں کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے قبائلی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ذاتی ترقی کے لئے کسی بھی شخص کی کوشش ضروری ہے۔ اس لئے نوجوانوں کو اپنی زندگی کو آگے بڑھانے کے لئے کوششیں جاری رکھنی چاہئے۔
یو این آئی