ETV Bharat / state

اڈیشہ میں کورونا کے 1264 نئے کیسز کی تصدیق - کھردا ضلع

اڈیشہ میں گذشہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 1264 نئے معاملے کی تصدیق کے بعد یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 21,099 تک پہنچ گئی ہے۔

Confirmation of 1264 new cases of Corona in Odisha
اڈیشہ میں کورونا کے 1264 نئے کیسز کی تصدیق
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 5:51 PM IST

محکمہ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس سے مزید چھ افراد کے ہلاک ہونے کے ساتھ اڈیشہ میں کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 114 ہو گئی ہے۔

ہلاکتوں میں سے پانچ ضلع گنجم میں اور ایک کی کُھردا ضلع میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ ضلع گنجم میں مزید پانچ اموات سے یہاں ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو گئی جو ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔

کھردا ضلع میں 15، کٹک میں نو اور گجپتی میں ابھی تک چھ افراد کی موت ہو چکی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس سے 114 افراد کی موت کے علاوہ 31 کورونا متاثرہ مریضوں کی موت ہوئی ہے لیکن انتظامیہ نے ان کی موت کورونا سے نہیں بلکہ دیگر وجوہات سے بتائی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں اب تک 421931 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا ہے اور ان میں سے 21،099 کو کورونا پوزیٹیو پایا گیا ہے جبکہ 13،750 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، 7204 فعال کیسز ہیں جبکہ 114 مریض کورونا کی زد میں آکر ہلاک و چکے ہیں۔

علاوہ ازیں یہاں 31 افراد موجود ہیں جو کورونا سے متاثر تھے لیکن ان کی موت دیگر وجوہات سے ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.