ETV Bharat / state

اڑیسہ سے مودی نہیں بلکہ کوئی اور بی جے پی ٹکٹ سے اپنی قسمت آمازئیں گے

عام انتخابات کے تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی سیاسی حلقوں میں ٹکٹ کی تقسیم سمیت امیدواروں پر بحثیں زور و شور سے شروع ہوگئی ہے۔

author img

By

Published : Mar 12, 2019, 6:34 AM IST

نریندر مودی اور امت شاہ

اس سلسلے میں بی جے پی کی مرکزی الیکشن کی میٹنگ رواں ہفتے ہو نے کی امید ہے۔ جن میں لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہو سکتا ہے۔

چند ماہ قبل سے یہ قیاس آرئیاں گشت کررہی تھی کہ نریندر مودی بنارس کے ساتھ اڑیسہ کی پوری سے بھی انتخابات لڑ سکتے ہیں۔ تاہم بی جے پی کے سینئر رہنماؤں نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی بنارس سے ہی انتخابات لڑیں گے۔ اور پوری کے بارے میں وقت آنے پر فیصلہ ہوگا۔

اس درمیان بی جے پی کے ایک رہنما اچانک پوری میں سرگرم ہو گئے ہیں۔

ٹی وی پروگراموں میں بی جے پی کی ترجمانی کرنے والے رہنما سنبت پاترا پوری سے لوک سبھا انتخابات لڑنے میں دلچسپ دکھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاترا کا تعلق بھی ریاست اڑیسہ سے ہی ہے۔ بی جے پی بھی انہیں پوری سے ٹکٹ دینے میں دلچسپی دکھا رہی ہے۔

خیال رہے کہ ٹی وی پروگرواموں میں بی جے پی کی ترجمانی کرنے والے پاترا اکیلے نہیں ہے جو لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کی ٹکٹ سے انتخاب میں حصہ لینے کی تیاری میں ہے۔

پاترا کے علاوہ قومی ترجمان وجے شنکر شاستری بھی انتخاب لڑنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ وہ پہلے بھی رکن پارلیمان رہ چکے ہے،لیکن گذشتہ لوک سبھا انتخاب میں عین وقت پر ٹکٹ ملنے سے رہ گئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.