اڈیشہ میں کورونا وائرس کے 618 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ریاست میں اس وائرس کے سبب مزید تین مریضوں کی ہلاکت کے سبب اموات کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں درج نئے مقدمات میں سے 411 قرنطینہ مراکز سے متعلق ہیں، جبکہ 203 معاملات مقامی سطح کے ہیں۔
ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئی اموات میں دو لوگوں کی ضلع گنجام میں موت ہوئی جبکہ ضلع کھوردا میں ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔
ریاست میں کورونا سے اب تک 77 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں 24 ایسے مریضوں کی بھی موت ہوئی ہے جو کورونا کے ساتھ دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔
ریاست میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات گنجام ضلع میں ہوئی ہیں۔ اس ضلع میں اب تک اس وبا کے سبب 45 مریضوں نے دم توڑ دیا ہے۔ اس کے بعد ضلع کھوردا ضلع میں 13، کٹک ضلع میں آٹھ اور ضلع پوری میں دو مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 618 نئے معاملوں میں سب سے زیادہ گنجم ضلع میں 286 معاملے درج کئے گئے ہیں۔