ETV Bharat / state

اڈیسہ کے سات اضلاع میں او ڈی آر اے ایف کی 42 ٹیمیں تعینات - ضلع میں بھی ریلیف اور ریسکیو ٹیمیں

اڈیشہ کے چیف اسپیشل ریلیف کمشنر پی کے جینا کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات کے اندازے کے مطابق طوفان کا زیادہ اثر کندھمال، گنجم، رائے گڑھ، ملکان گیری، کوراپوٹ، نبرنگ پور اور گجپتی اضلاع میں رہے گا۔ ان سات اضلاع کے علاوہ نیاگڑھ ضلع میں بھی ریلیف اور ریسکیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

اڈیسہ کے سات اضلاع میں او ڈی آر اے ایف کی 42 ٹیمیں تعینات

author img

By

Published : Sep 26, 2021, 8:20 PM IST

آندھراپردیش کے کلنگا پٹنم کے ساحل پر اتوار کی شام گلاب نامی سمندری طوفان ٹکرانے کے بعد نظر اڈیشہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس (او ڈی آر اے ایف) کی 42 ٹیمیں اور نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس (این ڈی آر ایف) کی 24 ٹیموں کے علاوہ محکمہ فایر بریگیڈ کی 102 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

اڈیشہ کے چیف اسپیشل ریلیف کمشنر پی کے جینا کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات کے اندازے کے مطابق اس کا زیادہ اثر کندھمال، گنجم، رائے گڑھ، ملکان گیری، کوراپوٹ، نبرنگ پور اور گجپتی اضلاع میں رہے گا۔ ان سات اضلاع کے علاوہ نیاگڑھ ضلع میں بھی ریلیف اور ریسکیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

انہوں نے ان سات اضلاع کے کلکٹروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ان سات اضلاع میں ہوا کی رفتار کم رہے گی تاہم بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔

جینا نے کہا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے رسہی کولیا، ناگاؤلی اور ونشدھرا ندیوں میں سیلاب جیسی صورتحال اور رائے گڑھ اور گجپتی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر مقامات پر چھوٹے درخت اکھڑ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طوفان گلاب آدھی رات کو کلنگاپٹنم-گوپال پور سے ٹکرائے گا

ضلع گجپتی میں احتیاطی تدابیر کے طور پر انتظامیہ نے تمام افسران کی دو دن کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کی اجازت کے بغیر کہیں نہ جائیں۔

اس شدید سمندری طوفان کے پیش نظر ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 27 ستمبر تک سمندر میں ماہی گیری کے لیے نہ جائیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.