اڑیسہ میں ضلع میوربھنج کے بیٹنوٹی علاقے کے ایک 35 برس کے شخص پر ایک آٹھ برس کی بچی کا ریپ اور پھر اس کا قتل کرنے کا الزام تھا۔
ملزم جامینی کنٹا مہانتا، سائیکل کے تہوار میں سائیکل کی دوڑ دکھانے کے لیے لے بچی کو ساتھ لے گیا تھا۔ اسی دوران ملزم نے اس کا ریپ کیا پھر اس کا قتل کر دیا۔ یہ حادثہ گذشتہ برس جون میں پیش آیا تھا۔
اس بچی کی لاش ایک قریبی جنگل سے برآمد کی گئی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم جامینی کنٹا مہانتا کو گرفتار کیا، جس پر پہلے سے ہی ریپ کا مقدمہ درج تھا۔