ETV Bharat / state

Illegal Fishing in Odisha غیر قانونی ماہی گیری کے الزام میں 24 ماہی گیر گرفتار - مغربی بنگال کے ماہی گیر اڈیشہ میں گرفتار

اڈیشہ میں گذشتہ دو دنوں میں غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑ رہے 24 ماہی گیر گرفتار ہوئے ہیں جن میں پانچ کا تعلق مغربی بنگال سے بتایا جا رہا ہے۔ Illegal Fishing in Odisha

غیر قانونی ماہی گیری کے الزام میں 24 ماہی گیر گرفتار

author img

By

Published : Jan 1, 2023, 7:41 AM IST

کیندرپارہ: اڈیشہ کے گہیرماتھا میرین سینکچری کے ممنوعہ علاقے میں جنگلات کے اہلکاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران تین ٹرالر پکڑے اور 24 ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے، جن میں پانچ مغربی بنگال کے ہیں۔ یہ ماہی گیر غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔ گہیرماٹھا میرین سینکچری کے رینجر مانس کمار داس نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ داس نے بتایا کہ گہیرماتھا میرین سینکچری کے اہلکار جمعہ کو گہیرماتھا میرین سینکچری میں سمندر کی نگرانی کر رہے تھے، اس دوران انہوں نے مچھلی پکڑنے والے ان جہازوں کو ممنوعہ علاقے کے اندر روک کر ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تقریباً 290 کوئنٹل مچھلی ضبط کر لی۔ Twenty Four fishermen arrested in Odisha

معدوم کے خطرے والے زیتون نسل کے کچھوؤں کے ملاپ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے سمندری گشت کو تیز کر دیا گیا ہے۔ یہ موسم اس نسل کے کچھوؤں کے لیے ملاپ کا موسم ہوتا ہے۔ داس نے بتایا کہ ماہی گیر گہیرماتھا میرین سینکچری کے ممنوعہ علاقے ہکیتولا کے قریب غیر قانونی طور پر مچھلی پکڑ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Sri Lankan Navy سری لنکائی بحریہ نے 14 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا

واضح رہے کہ 17 نومبر 2022 کو سری لنکا کی بحریہ نے 14 بھارتی ماہی گیروں کو بین الاقوامی میری ٹائم باؤنڈری لائن (آئی ایم بی ایل) کی خلاف ورزی کرنے اور اس کے علاقائی پانیوں میں غیر قانونی شکار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ایک ماہی گیری کی کشتی کو ضبط کرلیا تھا۔ یہ ماہی گیر ناگاپٹنم، پڈوکوٹائی اور کرائیکل اضلاع کے رہائشی تھے۔ وہ کرائیکل بندرگاہ سے مشینی ماہی گیری کی کشتی میں سمندر گئے تھے۔ سری لنکا کی بحریہ نے انہیں اس وقت گرفتار کیا جب وہ سری لنکا کے علاقائی پانیوں کے قریب آئی ایم بی ایل کے قریب مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔Indian fishermen arrested by Sri lankan Navy

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.