ETV Bharat / state

فانی طوفان: اقوام متحدہ کی راحت کاری مہم پر ستائش

اقوام متحدہ نے بھارت میں آئے بھیانک فانی طوفان سے نمٹنے کے لیے حکومت و انتظامیہ کی کوششوں کی جم کر ستائش کی ہے۔

فانی طوفان
author img

By

Published : May 4, 2019, 8:56 PM IST

اقوام متحدہ نے طوفان فانی کے آگے بڑھنے کا خدشے مد نظر بنگلہ دیش میں پناہ لے کر راحتی کیمپوں میں رہنے والے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں سمیت تمام پناہ گزینوں کے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے ہیں۔

اس سے منسلک متعدد ایجنسیاں اس طوفانی صورتحال کی نزدیک سے نگرانی کر رہی ہیں ۔ بنگلہ دیش کے راحتی کیمپوں میں رہ رہے پناہ گزینوں کو پہلے ہی فانی طوفان کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے انہیں متنبہ کیا گیا ہے۔ راحت اور بچاؤ کاروائیوں کے متعلق انتظامیہ اور حکومت بھی کافی محتاط ہے۔

واضح رہے کہ فانی طوفان جمعہ کی صبح ریاست اڑیسہ کے ساحلی شہروں میں قہر برپانے کے بعد مغربی بنگال پہنچا تھا جس کے بعد اس طوفان کے بنگلہ دیش کی جانب بڑھنے کا بھی خطرہ ہے۔ طوفان کو دیکھتے ہوئے کئی ریاستوں میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے تھے اور احتیاطی طور ریل اور ہوائی خدمات منسوخ کر دی گئی تھیں۔

اڑیسہ میں فی گھنٹہ 175 سے 200 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور بعد میں یہ طوفان کمزور ہوکر مغربی بنگال کی طرف بڑھ گیا جہاں فی گھنٹہ 90 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور کچھ اضلاع میں بھاری بارش بھی ہوئی جس کے سبب ریاست اڑیسہ میں بھاری نقصان ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر کے ڈیزاسٹر رسک رڈكشن کے ترجمان ڈینس میکلین نے طوفان کے متعلق تیاریوں کی پالیسی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا’’ بھارتی محکمہ موسمیات کے ابتدائی الرٹ کے بہتر اندزوں کے سبب افسران کو اچھی طرح سے راحت کاری مہم منظم انداز سے کرنے کے قابل کر دیا تھا، جس میں دس لاکھ سے زائد لوگوں کو کیمپوں میں پہنچانا بھی شامل ہے‘‘ ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.