ETV Bharat / state

اڑیسہ میں کورونا کے 1193 نئے کیسز - اڑیسہ میں کورونا کے نئے کیسز

اڈیشہ میں روزانہ کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1193 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

new cases of Corona in Orissa
new cases of Corona in Orissa
author img

By

Published : Aug 13, 2021, 10:29 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں ریاست اڑیسہ میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور 8 اگست کو ریاست میں کورونا کیسز کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں بڑھ کر 1193 ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان 1193 نئے کیسز میں سے 695 کیسز قرنطینہ مراکز سے موصول ہوئے ہیں جبکہ 498 کیسز مقامی ہیں اور یہ ریاست کے 30 اضلاع سے آئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے کل نئے کیسز میں سے 50 فیصد کا حصہ دو ساحلی اضلاع کھوردا اور کٹک سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'کھوردہ میں 425 نئے کیسز، کٹک میں 161 کیسز اور دیگر 28 اضلاع میں 100 سے کم کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Virus Update: بھارت میں 40،120 نئے کیسز، 585 اموات

محکمہ صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے ذرائع نے بتایا کہ 'ریاست کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 60 مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور کورونا سے مرنے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 6757 ہوگئی ہے۔

ان مرنے والوں میں سب سے زیادہ 13 مریض ضلع بارہ گڑھ میں، 11 کٹک میں، چھ بولنگیر میں اور پانچ۔ پانچ جگت سنگھ پور، انگول اور سنبل پور اضلاع میں فوت ہوئے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.