ETV Bharat / state

اڈیشہ میں کورونا کے 108 نئے معاملے

اڈیشہ کے 15 اضلاع سے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 108 نئے کیسز آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر4163 ہوگئی ہے۔

108 new cases of Corona in Odisha
اڈیشہ میں کورونا کے 108 نئے معاملے
author img

By

Published : Jun 16, 2020, 7:24 PM IST

ریاست اڈیشہ میں کورونا کے معاملے برابر بڑھتے جارہے ہیں۔ محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے ذرائع نے بتایا کہ 108 نئے معاملوں میں 95 قرنطینہ مراکز کے ہیں اور باقی 13 مقامی ہیں۔

اس درمیان اڈیشہ فائر سروس کے مزید 16 اہلکار کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ابھی تک مغربی بنگال کے گردابی طوفان سے متاثرہ علاقوں سے ڈیوٹی کر کے واپس آئے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اڈیشہ ڈیزاسٹر ریپڈ ٹاسک فورس (او ڈی آر اے ایف) کے 174 جوان کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔

اس درمیان ریاستی حکومت نے دیہی اور شہری علاقوں کی جھگی جھوپڑی کے ہر ایک گھر میں جاکر سروے مہم شروع کی ہے تاکہ کورونا وائرس انفیکشن کی علامات والے لوگوں کی جلد از جلد صحت جانچ ہو سکے۔

ریاست میں 15 جون کی نصف شب تک 205501 افرادکی کورونا جانچ ہوچکی ہے جس میں 4163 مثبت پائے گئے ہیں اور ان میں سے 2854 مریضوں کو شفایاب ہونے کے بعد اسپتال سے رخصت کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.