یوتھ گروپ کے لوگوں نرسنگ کی تربیت حاصل کرچکے ہیں۔ وہ طبی شعبہ میں کووڈ اسپتال میں معاون کے طور پر کام کریں گے۔ ریاست میں آدی واسیوں کی بہتری کے لئے کام کرنے والے ادارے شرم جیوی آرگنائزیشن کے یہ نوجوان موجودہ صورت حال میں مریضوں کی خدمت کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور وہ ان خطرات سے باخبر ہیں جن کا وہ سامنا کرنے جارہے ہیں۔
شرم جیوی آرگنائزین کے بانی صدر وویک پنڈت نے کم سے کم چھ لڑکیوں سمیت نوجوانوں کی پہل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات سے مریضوں کا علاج کرنے میں کافی مدد ملے گی اور انہیں ٹھیک ہونے میں مدد ملے گی۔
میرا بھیندر نگر نگم کے اندرا گاندھی اسپتال اور وسیئ کے گولڈن پارک اسپتال میں نوجوانوں کو خدمات کے لئے بھیجاجارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جواہر علاقے میں سال 2019 کی ابتدا میں نرسنگ کی تربیتی مرکز کی ابتدا کی گئی تھی تاکہ صحت کے شعبہ میں خدمات کی طلب کو پورا کیا جاسکے۔ اس تربیتی مرکز میں آدیواسیوں کو تربیت دی جاتی ہے۔ طبی پیشہ وروں کے لئے خدمات کے شعبہ میں بڑھتی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے یہ تربیتی مرکز مدد کرتا ہے۔