ETV Bharat / state

Shoot Out At Aurangabad نوجوان نے 'دوست' کو گولی مار کرہلاک کردیا - بانجی پورہ اندر نگر میں سات ہزار روپے

اورنگ آباد کے بائیجی پورہ علاقے میں معمولی سی رقم کی لین دین پر ایک نوجوان نے اپنے ہی دوست پر فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا۔ اسی دوران دوسری بار فائرنگ میں راستے سے گزر رہے ایک شخص کو بھی گولی لگی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا اس واقعے کے بعد بھائیجی پورہ علاقے میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

نوجوان نے اپنے ہی دوست کو گولی مار کرہلاک کردیا

author img

By

Published : Aug 11, 2023, 12:13 PM IST

نوجوان نے اپنے ہی دوست کو گولی مار کرہلاک کردیا

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع بانجی پورہ اندرا نگر میں سات ہزار روپے کے قرض کو لے کر ایک دل دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک نوجوان نے قرض کی ادائیگی نا کرنے کی صورت میں اپنے ہی 24 سالہ دوست کا گولی مار کر قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق فیاض پٹیل ساکن گلی نمبر 21 اندرا نگر بانجی پوره نے گلی نمبر 14 کے ساکن حمد چاوش عمر 24 سال سے چند دن قبل 7 ہزار روپے ادھار لئے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حمد چاوش کی اندرون ایک ہفتہ شادی تھی ۔ چاوش نے جو فیاض کو 7 ہزار روپے ادھار دیئے تھے۔ وہ شادی کے موقع پر مذکورہ رقم واپس کرنے مطالبہ کر رہا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس معاملے کو لے کر دو تین دن قبل بھی دونوں کے درمیان توتو میں میں ہوئی تھی ۔ جب حمد چاؤش کو فیاض ایک نکڑ پر دکھائی دیا تو اس نے فیاض سے دوبارہ اپنی رقم واپس کرنے کی بات کہی تو فیاض نے اس پر فائرنگ کردی۔ ایک گولی حمد چاؤش کے سینے پر لگ گئی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:Maloney violence case ہائی کورٹ نے سی سی ٹی وی محفوظ کرنے کی ہدائت دی

فیاض نے جب دوسری بار فائرنگ کی تو راستے سے گزر رہے شخص کے ہاتھ میں گولی لگی ۔ پولیس سے موصولہ تفصیلات کے مطابق فیاض پٹیل کا مجرمانہ ریکارڈ ہے۔ مختلف پولس اسٹیشنوں میں اس کے خلاف جرائم کے معاملات و مقدمات درج ہے۔ وہ منشیات کا عادی ہے۔ پیش آئے اس واقعہ سے بانجی پورہ اندر نگر میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.