ایک وائرل ویڈیو میں ایک شخص کان میں ہیڈ فون لگائے چلتی ٹرین میں کمپارٹمنٹ میں لگے پول کے سہارے کرتب بازی کررہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرین میں موجود ایک پولیس اہلکار نے خود ہی ویڈیو بنائی اور اسی دوران انہیں موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت گرفتار کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ممبئی کی لوکل ٹرین میں کرتب بازی کے کئی ویڈیو وائرل ہوئے ہیں۔ اس پر روک لگانے کے لیے پولیس نے ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دیا ہے۔ جس کا مقصد لوکل ٹرین میں ہونے والی ان حرکتوں پر قابو پانا ہے۔