مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے یوسف مکتی روٹی بینک سیوا ٹرسٹ میں کئی سارے کورسز غریب اور یتیم بچوں کو مفت میں سیکھئے جاتے ہیں تاکہ یہ بچے اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکے۔ گزشتہ کئی سالوں سے روٹی بینک غریب اور مستحق لوگوں کی مدد کر رہا ہے۔ روٹی بینک کی جانب سے دو وقت کا کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔اس کے ساتھ ہی اس ادارے سے غریبوں میں کپڑے بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔Yousuf Makki Roti Bank Seva Trust Organise Mehendi Competition In Aurangabad
روٹی بینک سیوا ٹرسٹ کے ذریعہ لڑکیوں اور خواتین کے لئے مفت پروفیشنل کورسز بھی میں سکھائے جاتے ہیں۔ یہ بچے اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکے۔ انہیں کورسز میں سے ایک مہندی کورس بھی اس ادارے میں سکھایا جاتا ہے۔
مہندی کورس سیکھنے والے لڑکیوں کا کورس مکمل ہونے کے بعد بچوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جاتے ہیں۔روٹی بینک کی جانب سے ایسا ہی ایک تقسیم انعامات کا پروگرام مولانا آزاد ریسرچ سنٹر میں اہتمام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Tushar Gandhi خلافت کمیٹی کے جلوس عیدمیلادالنبی کی قیادت تشار گاندھی کریں گے
اس میں سیکڑوں لڑکیوں نے حصہ لیا ۔آدھے گھنٹے میں ان لڑکیوں نے دوسروں کے ہاتھ پر مہندی کا خوبصورت ڈائزن بنا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ مہمانوں کا کہنا ہے کہ لڑکیوں نے تیس منٹ میں مہندی ڈال کر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔سب سے خوبصورت مہندی ڈیزائن کرنے والی لڑکیوں اور خواتین کو انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ Mehendi Competition In Aurangabad