یشومتی ٹھاکر نے کہا کہ ’وزیراعلیٰ سے درخواست کی گئی ہے کہ حاملہ خواتین کے علاوہ گردے، بلڈ پریشر و دیگر امراض میں مبتلا خواتین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ’خواتین ملازمین کورونا وبا کے پھیلاؤں کے دوران کام کرنے کےلیے تیار ہیں لیکن اگر انہیں گھر سے کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے تو وہ زیادہ آرام محسوس کریں گی‘۔
ریاستی وزیر نے کہا کہ کوویڈ انفیکشن کے دوران نافذ پابندیوں نے بھی خواتین ملازمین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کو سفر کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ایسے حالات میں خواتین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دینی چاہئے‘۔