اورنگ آباد شہر کے یہ نوجوان شاعر شاید منظر عام پر نہیں آتے اگر انجمن اہل قلم انھیں موقع فراہم نہ کرتی، یاد غالب کے نام سے منعقدہ پروگرام میں شہر کے ہونہار نوجوانوں نے اپنی شاعرانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
اردو ادب میں نئے مصنفین کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جارہا تھا اس کی کئی ایک وجوہات بھی رہی ہیں لیکن اورنگ آباد کی انجمن اہل قلم نے اس خلا کو پُر کرنے کا بیڑہ اٹھایا اور اب اس کے مثبت اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں۔
بر صغیر کے معروف شاعر مرزا غالب کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام میں اس کی جھلک دیکھنے کو ملی جہاں انجمن کے ذمہ داروں نے پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
غالب کی یاد میں منعقدہ اس پروگرام میں نوجوان شاعروں نے اپنی تخلیقات پیش کیں اور سامعین سے خوب داد و تحسین بھی حاصل کیں۔
نئے مصنفین و شاعروں کے بغیر ادب کا کارواں آگے نہیں بڑھ سکتا اسی تناظر میں اورنگ آباد کی نوجوان نسل اپنی کاوشوں کے ذریعے ادبی اور تہذیبی ورثےکو آگے لیجانے کی کوشش کررہی ہے جو قابل ستائش ہے۔