ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا کا قہر

خطے کے سبھی اضلاع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں کورونا وائرس کے 281 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور تین افراد کی موت ہوگئی۔

مراٹھواڑہ میں کورونا کا قہر
مراٹھواڑہ میں کورونا کا قہر
author img

By

Published : Feb 25, 2021, 11:30 AM IST

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کی وبا پھر سے پھیلنے لگی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے 701 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور سات مریضوں کی موت ہوگئی۔

جمعرات کے روز ہیلتھ افسران نے یہ اطلاع دی۔

خطے کے سبھی اضلاع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں کورونا وائرس کے 281 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور تین افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ضلع لاتور میں 98 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی، ضلع بیڈ میں 57 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوگئی، ضلع ناندیڑ اور پربھنی میں 55-55 کیسز اور ایک ایک مریض کی موت ہوگئی۔

ضلع جالنا میں 117 ، ضلع ہنگولی میں 27 اور ضلع عثمان آباد میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔

خطہ کے اورنگ آباد، ہنگولی اور لاتور اضلاع میں کورونا وائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.