ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں رکن پاریمان امتیاز جلیل نے مزدوروں کے پی ایف میں بدعنوانی کا انکشاف کیا۔
انہوں نے پی ایف آفس اور لیبر کمشنریٹ پر کروڑوں کے غبن کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'گزشتہ دس برسوں میں مزدوروں کے نام پر پانچ سو کروڑ کا گھوٹالہ کیا گیا ہے۔
اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'ماتھاڑی کامگار بورڈ کے ممبران، پی ایف آفس اور لیبر آفس کے ساز باز سے آٹھ سے دس ہزار مزدوروں کی پی ایف کی رقم کا غبن کیا جارہا ہے۔'
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'مزدوروں کی تنخواہ سے تیس فیصد رقم کٹ ضرور رہی ہے لیکن اس کا فائدہ انہیں نہیں مل رہا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: سلی گوڑی: پولیس کی فائرنگ میں بی جے پی ورکر کی موت
امتیاز جلیل نے دعوی کیا کہ ' یہ سلسلہ پچھلے دس برسوں سے جاری ہے اور اس عرصے میں پانچ سو کروڑ روپے کا غبن کیا گیا ہے۔'
واضح رہے کہ رکن پاریمان نے پورے معاملے کی سی آئی ڈی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔