ETV Bharat / state

Air Pipe Inserted Into Anus: مقعد میں ہائی پریشر ایئر پائپ ڈالنے سے نوجوان کی حالت تشویشناک - ہائی پریشر ایئر پائپ ملازم کے مقعد میں

مہاراشٹر کی فیکٹری میں کام کے دوران ایک ورکر کی جانب سے مذاق میں دوسرے ورکر کے مقعد میں ہائی پریشر ایئر پائپ ڈالنے سے نوجوان کی حالت تشویشناک ہوگئی، یہ واقعہ کا سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا ہے۔ Workers Stomach Seriously Injured When High Pressure Air Pipe Inserted

Workers Stomach Seriously Injured When High Pressure Air Pipe
ہائی پریشر ایئر پائپ ملازم کے مقعد میں
author img

By

Published : Aug 6, 2022, 1:10 PM IST

Updated : Aug 6, 2022, 1:50 PM IST

تھانے: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مضافاتی علاقہ امبرناتھ میں ایک حیران کردینے والا واقعہ پیش آیا جہاں فیکٹری میں کام کرنے کے دوران ایک ملازم نے مذاق میں ہائی پریشر ایئر پائپ اپنے ساتھی ملازم کے مقعد(پاخانہ کرنے کی جگہ) لگا دیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال میں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ کمپنی میں ایک ساتھی ورکر دوست کی جانب سے دوسرے ورکر کے مقعد میں ہائی پریشر ایئر پائپ ڈالنے سے اس کا پیٹ شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ امبرناتھ شہر کے وڈول گاؤں علاقے میں ایک کمپنی میں پیش آیا جو سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔ Worker Critical of High-Pressure Air Pipe Inserted Into Anus

ہائی پریشر ایئر پائپ ملازم کے مقعد میں

تفصیلات کے مطابق امبرناتھ شہر کے وڈول گاؤں کے علاقے میں ایک کمپنی میں جمعرات کی رات کی شفٹ میں ایک ورکر جمعہ کی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے کمپنی میں ایک مشین پر کام کر رہا تھا۔ اس وقت ان کا ایک ساتھی دوست وہاں آیا اور مذاق کے طور پر اس کے مقعد میں ہائی پریشر ایئر پائپ ڈال دیا۔ اس کی وجہ سے زیادہ دباؤ والی ہوا کا پائپ دوسرے کی آنتوں میں داخل ہو گیا اور وہ فوراً ہی گر گیا۔ اس کے بع دیگر ملازمین نے اسے اٹھا کر ہسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ڈاکٹرز کہا کہ مریض کی حالت کافی خراب ہے اور آپریشن کی فوری ضرورت ہے۔

زخمی ورکر کے اہل خانہ ہسپتال پہنچ گئے اور پولیس سے ایسا مذاق کرنے والے ورکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس معاملے کی اطلاع امبرناتھ پولیس اسٹیشن کو دی گئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر متاثرہ کارکن کی عیادت کی اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس واقعہ کی اصل وجہ کیا ہو سکتی ہے یہ تو تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوگا۔ پولیس ابتدائی طور پر ہسپتال اور پھر کمپنی میں تحقیقات کے لیے گئی۔ نوجوان نے کہا کہ یہ مذاق میں ہوا اور پولیس کو بتایا کہ وہ کوئی شکایت درج نہیں کرانا چاہتا۔

Last Updated : Aug 6, 2022, 1:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.