ETV Bharat / state

Candle March منی پور حیوانیت خیز واقعہ کے خلاف مالیگاؤں میں ہزاروں خواتین کا کینڈل مارچ

مالیگاؤں میں دستور بچاؤ کمیٹی کے زیراہتمام شان ہند نہال احمد کی قیادت میں منی پور حیوانیت خیز واقعہ کی مذمت اور خاطیوں پر سخت کارروائی کے مطالبہ کیلئے ہزاروں برقعہ پوش خواتین کا کینڈل مارچ قدوائی روڈ سے گاندھی جی مجسمے تک نکالا گیا۔

منی پور حیوانیت خیز واقعہ کے خلاف مالیگاؤں میں ہزاروں خواتین کا کینڈل مارچ

author img

By

Published : Jul 26, 2023, 1:23 PM IST

منی پور حیوانیت خیز واقعہ کے خلاف مالیگاؤں میں ہزاروں خواتین کا کینڈل مارچ

مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں مختلف تنظیموں کی جانب سے منی پور واقعے کے خلاف کینڈل مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر شان ہند نہال احمد نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا "بیٹی بچاؤ" کا نعرہ محض ایک ڈھونگ ہے۔ منی پور حیوانیت خیز واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہوگئی۔ کیونکہ منی پور میں فسادات کے دوران ایک مشتعل ہجوم دو خواتین کو برہنہ کرکے ان پر جنسی تشدد کرتے ہیں۔ ویڈیو وئرال ہونے کے تین ماہ کے بعد صرف پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ اور اب تک وہاں کی حکومت قائم ہے اسے برخاست نہیں کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں شان ہند نہال احمد نے کہا کہ جب سے ہندوستان پر فرقہ پرست پارٹیوں راج کررہی ہیں۔ تب سے سب سے زیادہ تکلیف میں بیٹیاں ہیں جب کہ وزیراعظم بیٹی بچاؤ کا نعرہ دیتے ہیں۔ ہم تو مانتے ہیں کہ اگر بیٹی صدر جمہوریہ بھی بن جائے تو اسے تکلیف ہوتی ہے یہ بھی ہم نے پچھلے دنوں ہندوستان میں دیکھا ہے۔

وہیں اس موقع پر موجود ساجدہ نہال احمد نے کہا کہ منی پور کے اس حیوانیت خیز واقعہ پر سب سے پہلے صدر جمہوریہ کو ایکشن لیتے ہوئے منی پور کی حکومت کو برخاست کردینا چاہیے تھا۔ کیونکہ منی پور کا یہ ایک واقعہ نہیں ہے ایسے بہت سارے واقعات رونما ہوئے ہیں یہ بات خود وزیراعلیٰ نے میڈیا کو بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرم آنا چاہئیے وزیراعظم کو ، شرم آنا چاہیے ہندوستان پر راج کرنے والی پارٹی کو کہ اس طرح خواتین پر تشدد کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Mufti Mohammad Ismail Qasmi مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا مانسون اجلاس میں مالیگاؤں کے مسائل پر تبادلہ خیال

محمد مستقیم ڈگنیٹی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینڈل مارچ کی صورت میں آپ کا یہاں آنا کہیں نہ کہیں منی پور کی مظلوم خواتین اور ہندوستان بھر کی خواتین کو حوصلہ کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی بھی سماجی یہ طبقہ پر ظلم ہوگا تو مالیگاؤں کی خواتین ان کے ساتھ کھڑی رہی گئی۔ اور یہ کینڈل مارچ کے اثرات پورے ہندوستان پر پڑنے والے ہیں۔ دیگر شہروں میں آپ کو دیکھ کر لوگ منی پور کی مظلوم خواتین کے لیے کھڑے ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.