ان وارڈ کمیٹیز کے چیئرمین کی میعاد ختم ہونے کے بعد کوکن کمشنر ڈاکٹر جگدیش پاٹل نے انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔
ان کی ہدایت پر پالگھر ضلع کلکٹر ڈاکٹر کیلاش شندے کو وارڈ کمیٹیز کے انتخابات کرانے کے لیے پریسائڈنگ آفیسر مقرر کیا گیا اور تمام کمیٹیز پر خواتین امیدوار نے جیت درج کی۔
وارڈ کمیٹی ایک پر نمرہ اورنگ زیب انصاری (کانگریس)، وارڈ کمیٹی نمبر دو پر رضیہ ناصر خان (کانگریس)، وارڈ کمیٹی نمبر تین پر پدما بھومیش کلیاڈپو (بی جے پی)، وارڈ کمیٹی نمبر 4 پر رابعہ مقبول حسن خان (کانگریس) اور وارڈ کمیٹی نمبر 5 پر شاکرہ بانو امتیاز احمد شیخ (کانگریس) بلامقابلہ چیئرپرسن کے عہدے کے انتخابات میں کامیاب ہوئیں۔
ڈاکٹر کیلاش شندے نے ان عہدوں پر بلامقابلہ کامیاب ہونے والی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
بعد ازیں مونسپل کارپوریشن کی جنرل باڈی کی میٹنگ میں ہاؤس لیڈر کے عہدے پر پرشانت لاڈ، اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر یشونت ٹاؤرے اور بی جے پی گروپ لیڈر کے عہدے پر ہنومان چودھری کو منتخب کیا گیا۔