ETV Bharat / state

Aurangabad Collectorate اورنگ آباد کلکٹریٹ کے سامنے خاتون نے خود کو آگ لگالی

مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں ضلع کلیکٹر آفس کے باہر ایک خاتون نے خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔ آگ لگانے کی وجہ سے خاتون کافی جھلس چکی تھی۔ کلیکٹر دفتر کے باہر موجود کچھ لوگوں نے خاتون کو بچانے کی کوشش کی اور آگ کو بجھادیا۔ Woman Immolates Self in front of Aurangabad Collectorate

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 3:59 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں ضلع کلیکٹر آفس کے باہر ایک خاتون نے خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔ آگ لگانے کی وجہ سے خاتون کافی جھلس چکی تھی۔ کلیکٹر دفتر کے باہر موجود کچھ لوگوں نے خاتون کو بچانے کی کوشش کی اور آگ کو بجھادیا۔ بعدازاں موقع پر پہنچی پولیس نے خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت میں اورنگ آباد شہر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا، جہاں علاج کے دوران خاتون کی موت ہوگئی۔

اورنگ آباد ضلع کلکٹر آفس کے سامنے میونسپل کارپوریشن سٹی بس اسٹاپ سے متصل سمکشا کھنڈارے جھونپڑی بناکر رہنا چاہتی تھی تاہم کارپوریشن کے انہدامی دستہ کی جانب سے جھونپڑی کو منہدم کرنے سے دلبرداشتہ خاتون نے خود پر کیروسین چھڑک کر خود کو آگ لگالی جس میں وہ تشویشناک حد تک جھلس گئی۔ بعدازاں پولس عملہ نے اسے گھاٹی اسپتال میں شریک کروایا جہاں ڈاکٹرس نے جانچ کے بعد اسے مردہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Minarah Masjid Mumbai Issue کوئی ملکیت وقف کی ہے یا نہیں، یہ فیصلہ کرنا صرف بورڈ کا حق ہے، ڈاکٹر وجاہت مرزا

موصولہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ پندرہ تاہیں یوم قبل اس نے مذکورہ مقام پر اپنا ڈیرہ ڈالا تھا۔ لوگ یہی سمجھ رہے تھے کہ وہ کسی مطالبہ کو لے کر ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو دھرنا پر بیٹھی ہے۔ مگر اس نے نہ تو کوئی مطالباتی لیٹر ضلع کلکٹر دفتر میں دیا اور نہ کسی سے کچھ کہا۔ چار یوم قبل اس نے اپنا ڈیرہ ہٹاکر وہاں جھونپڑی بنارہی تھی۔ مذکورہ اطلاع ملنے پر سٹی چوک پولس اسٹیشن نے میونسپل کارپوریشن کو ایک مکتوب پر روانہ کرتے ہوئے تعمیری کام کو منہدم کرنے کی درخواست کی تھی۔ کارپوریشن کا انہدامی دستہ پولس اور خاتون کانسٹبل کے ہمراہ مذکورہ مقام پر پہنچا اور تعمیراتی کام کو منہدم کردیا، جسے روکنے کےلئے خاتون نے دستہ کی شدید مخالفت کی۔ بالآخر اپنا آشیانہ اُجڑتا دیکھ کر خاتون نے خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی۔ مقامی رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے خاتون کی خودکشی پر افسوس کا اظہار کیا۔ وہیں مقامی لوگوں نے بھی خاتون کی موت پر غمگین ہوگئے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.