ETV Bharat / state

'بھارتی آئین کے مطابق حکومت کام کرے گی' - مہا وکاس اگھاڑی

شیوسینا کے ہاؤس لیڈر ایکناتھ شندے نے بتایا کہ 'مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت 'کامن منیمم پروگرام' کے تحت متحد ہوئی ہے۔'

شیوسینا کے ہاؤس لیڈر ایکناتھ شندے
شیوسینا کے ہاؤس لیڈر ایکناتھ شندے
author img

By

Published : Nov 28, 2019, 6:16 PM IST

انہوں نے بتایا کہ 'یہ حکومت بھارتی آئین اور اقدار کے مطابق کام کرے گی اور ہماری حکومت میں کسانوں اور ان کے مسائل کو ترجیح دی جائے گی۔'

شندے نے کہا کہ 'مہا وکاس اگھاڑی ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عہد کی پابندی ہے۔'

شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے سے قبل شیوسینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، کانگریس اور دیگر حلیف جماعتوں نے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔

اس پریس کانفرنس میں این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل، کانگریس کے رہنما بالا صاحب تھورات، این سی پی کے ترجمان نواب ملک اور شیوسینا کے رہنما ایکناتھ شندے نے مشترکہ طور پر میڈیا سے خطاب کیا۔

ایکناتھ شندے نے بتایا کہ 'کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، این سی پی کے صدر شرد پوار اور شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد 'کامن منیمم پروگرام' تیار کیا ہے۔ ریاست کی نئی حکومت تمام سماج کے لوگوں کو ساتھ لے کر کام کرے گی اور ریاست کی ترقی کے لیے کام کرے گی۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.