ETV Bharat / state

Nana Patole on farmers problems 'اسمبلی اجلاس میں کسانوں کے مسائل پر حکومت سے جواب طلب کریں گے'

author img

By

Published : Aug 17, 2022, 11:52 AM IST

نانا پٹولے نے کہا کہ ہمارے ملک کا کسان غیر محفوظ ہے اور اس کا مسلسل استحصال ہورہا ہے۔ ہمارے ملک کی جی ڈی پی بنیادی طور پر زراعت پر مبنی ہے لیکن مرکز کی مودی حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ Nana Patole slams Modi government

Nana Patole on Vande Mataram
Nana Patole on Vande Mataram

ممبئی: مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہا کہ 'ہمارے ملک میں زراعت کو اولین درجہ حاصل ہے اور ملک کی معیشت میں اس کا نہایت اہم حصہ ہے، لیکن ریاستی و مرکزی حکومتیں زراعت اور کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کر رہی ہیں۔ ایسے وقت میں جب ملک کی جی ڈی پی گر رہی ہے، مرکز کی مودی حکومت اس کا کوئی حل تلاش کرنے کے بجائے موبائل فون کے ڈی پی کو تبدیلی کرنے کی اپیل کر رہی ہے۔ملک کی معیشت میں کسانوں کی حصہ داری کے پیشِ نظر سبھی کوکسانوں کا احترام کرناچاہئے اور ہرکسی کو جئے کسان بولنا چاہئے تاکہ پوری دنیا کا پیٹ بھرنے والے کسانوں نظرانداز نہ کئے جائیں۔ Nana Patole on farmers problems

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نانا پٹولے نے واضح کیا کہ ہم وندے ماترم پر اعتراض نہیں کرتے ہیں لیکن اس کے لیے کسی کو مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسان ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اس لیے انہیں بھی کسی طور نظر انداز نہیں کیا جا نا چاہئے۔ پٹولے نے کہا کہ لوگوں کی توجہ اہم مسائل سے ہٹانے کے لیے مذہب کی بنیاد پر کچھ مسائل اٹھائے جا رہے ہیں جو ملک کے لیے اچھا نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا کسان غیر محفوظ ہے اور اس کا مسلسل استحصال ہورہا ہے۔ ہمارے ملک کی جی ڈی پی بنیادی طور پر زراعت پر مبنی ہے لیکن مرکز کی مودی حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ پٹولے نے کہا کہ مہاراشٹر میں کسانوں کے مسائل نہایت اہم ہیں۔ موسلادھار بارش سے ریاست کے کئی حصوں میں کسانوں کو بھاری نقصان ہوا ہے لیکن ابھی تک ان نقصانات کا پنچنامہ ہونا باقی ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ امداد بہت کم ہے۔

ہماری حکومت سے مطالبہ ہے کہ کسانوں کو 75 ہزار روپے فی ہیکٹرکے حساب سے امداددی جائے۔ ہم اسمبلی کے اجلاس کے پہلے دن ہی کسانوں کا مسئلہ اٹھائیں گے اور ریاستی حکومت کو کسانوں کو مناسب اور فوری امداد فراہم کرنے پر مجبور کریں گے۔ پٹولے نے کہا کہ کانگریس لیڈروں نے ریاست کے کئی علاقوں کا دورہ کرکے کسانوں کو حوصلہ دینے کی کوشش کی ہے، لیکن ریاستی حکومت کسان مخالف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Nana Patole On BJP: قانون ساز کونسل انتخابات میں مرکزی ایجنسیوں کا دباؤ، نانا پٹولے

کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نے لال قلعہ سے خطاب کرتے ہوئے کئی مسائل پر بات کی، لیکن انہوں نے ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور دیگر مسائل پر ایک لفظ بھی کہا۔ یہ نہایت افسوسناک ہے کہ وزیر اعظم نے ڈیڑھ گھنٹے تک تقریر کی لیکن عام آدمی سے جڑے سوالات کو پوری طرح نظر انداز کر دیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.