ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں صدر راج کا مطالبہ کرنے والے مونگیر فساد پرخاموس کیوں؟ - munger riots

شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت نے بہار کے مونگیر میں ہونے والے تشدد پر بی جے پی اور ریاستی گورنر کوشیاری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 2:00 PM IST

سنجے راوت نے کہا ہے کہ بہار کے ضلع منگیر میں تاحال تشدد بند نہیں ہوا ہے، لیکن سبھی اس پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہار میں انتخابات جاری ہیں۔ مونگیر میں دیوی درگا کے وسرجن جلوس کے دوران تشدد پھوٹ پڑا ، جس کے بعد پولیس کی فائرنگ ہوئی جس میں ایک نوجوان ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

راوت نے مزید کہا کہ مونگیر اور اس کے آس پاس بڑے پیمانے پر تشدد جاری ہے۔ تاحال تشدد بند نہیں ہوا ہے لیکن سب اس پر خاموش ہیں، وہ جو خود کو ہندو نواز سمجھتے ہیں اور وہ لوگ جو بہار میں انتخابات لڑ رہے ہیں وہ سب خاموش کیوں ہیں؟

شیوسینا رہنما نے مزید کہا کہ اگر درگا پوجا پر ایسا حملہ یا فائرنگ مہاراشٹر، مغربی بنگال یا کسی دوسری ریاست میں ہوئی ہوتی جہاں اپوزیشن کی حکومت ہے، تو وہاں زبردست ہنگامہ برپا ہوسکتا تھا۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مہاراشٹر میں صدر راج اور مغربی بنگال میں صدر راج کے نفاذ کے لیے اس طرح کا مطالبہ کیا گیا ہوتا۔

راوت نے یہ بھی کہا کہ مہاراشٹر کے گورنر کو چاہیے کہ وہ بہار کے گورنر کو فون کریں اور انہیں آگاہ کریں کہ آپ فوراً ہی کارروائی کریں۔

سنجے راوت نے مہارشٹر کے گورنر سے یہ بھی پوچھا ہے کہ حکومت سیکولر ہے یا نہیں، انہیں یہ سوال پوچھنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.