ETV Bharat / state

'جب آپ ایوارڈ حاصل کرتے ہیں تو، سب کچھ اچھا لگتا ہے'

ودیا بالن نے امیزون فلم فیئر ایوارڈ 2020 کے آئندہ 65 ویں ایڈیشن کے ایک پروموشنل پروگرام میں شرکت کی۔ جہاں اداکارہ نے فلم فیئر ایوارڈ جیتنے کی خوشی کو بیان کیا۔

author img

By

Published : Feb 3, 2020, 2:41 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:14 AM IST

'جب آپ ایوارڈ حاصل کرتے ہیں تو، سب کچھ اچھا لگتا ہے'
'جب آپ ایوارڈ حاصل کرتے ہیں تو، سب کچھ اچھا لگتا ہے'

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن، جنہوں نے اپنے کامیاب فلمی کیریئر میں کئی ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔

بالی ووڈ کے ایک مشہور ایوارڈ تقریب کے 2020 ایڈیشن کی تشہیر کے لئے انہوں نے کہا کہ جب کوئی فنکار ایوارڈ جیتتا ہے تو سب کچھ اچھا لگتا ہے۔

امیزن فلم فیئر ایوارڈ 2020 کے آئندہ 65 ویں ایڈیشن کے ایک پرموشنل پروگرام میں ودیا نے کہا، 'لوگ اکثر ایوارڈ کی تقریبات کے بارے میں بہت سی باتیں کہتے ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ جب آپ کے ہاتھ میں ایوارڈ آ جائے تو سب کچھ اچھا سا لگنے لگتا ہے۔

انہوں نے کہا، 'یہ ایک خاص احساس ہے۔ سب سے پہلے تو ، فلم فیئر ایوارڈ کا مجسمہ اپنے آپ میں بہت خوبصورت ہے۔ یہ سامعین اور صنعت کی طرف سے محبت اور تعریف کی علامت ہے، اس لیے یہ میرے لئے بہت خاص ہے۔
ودیا نے کہا میرا خیال ہے کہ ہر بھارتی اداکار یا اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ جیتنا ایک خواب ہے۔ یہ بھی میرا خواب تھا۔ 'میں نے تین سال بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا اور ایک سال میں 'میں نے بہترین اداکارہ کا نقاد ایوارڈ جیتا ہے۔

واضح رہے کہ ودیا بالن 'پا' (2010) ، 'عشقیہ' (2011) ، 'دی ڈرٹی پکچر' (2012) اور 'کہانی' (2013) میں اپنی اداکاری کے لئے فلم فیئر ایوارڈ دیے گئے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ 'مسلسل چار سالوں سے میں ایک ایوارڈ لینے اسٹیج پر گئی اور میں نے خود سے پوچھا ،' یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ ' جب مجھے پہلی بار بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا تو میں نے سوچا کہ میں پاگل ہو جاؤں گی، پھر 'میں نے مسلسل چار سال تک ایوارڈ جیتا۔ جس پر میں یقین نہیں کرسکتی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 12:14 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.