اٹھاؤلے نے کہا کہ 'ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار کے مابین اس معاملے پر اختلافات ہیں۔ لیکن میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں'۔
گذشتہ روز نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے کہا تھا کہ بھیما-کورے گاؤں کیس کو مرکز میں منتقل کرنے کا مہاراشٹر حکومت کا فیصلہ 'آئینی طور پر غلط' ہے کیوں کہ کیونکہ جرم کی تفتیش ریاست کے دائرہ اختیار میں ہے۔
یکم مئی 2018 کو بھیما کورے گاؤں جنگ کے 200 برس مکمل ہونے پر تشدد ہوگیا تھا جس میں ایک شخص ہلاک و دیگر زخمی ہوئے تھے، پولیس نے 162 افراد کے خلاف 58 مقدمات درج کیے تھے۔