شیوسینا کے سینئر رہنما سنجے راوت نے کہا کہ مہاراشتر کے بعد گوا ہے اب ہم دوسری ریاستوں میں جائیں گے اور ہم اس ملک میں غیر بی جے پی سیاسی محاذ بنانا چاہتے ہیں۔
گوا کے فارورڈ پارٹی کے صدر اور گوا کے سابق نائب وزیر اعلی وجے سردیسائی تین اراکین اسمبلی کے ساتھ شیوسینا کے ساتھ اتحاد تشکیل دے رہے ہیں۔
گوا میں ایک نیا سیاسی محاذ تشکیل اختیار کررہا ہے ، جیسے مہاراشٹر میں ہوا تھا۔ جلد ہی گوا میں بھی آپ کو ایک چمتکار دیکھائیں گے۔
عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو سمن جاری کرتے ہوئے انتخابی حلف نامے میں 2 مجرمانہ مقدمات سے متعلق معلومات چھپانے کا الزام لگایا ہے۔اس پر سنجے راوت نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم، ہم لوگ گوا کی سیاست میں مصروف ہیں، مہاراشٹر کی سیاست ختم ۔