اس تعلق سے شیوسینا چیف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نریندر مودی ہمارے وزیر اعظم ہوں
تفصیل کے مطابق سخت گیر جماعت شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ'ہم نریندر مودی کو وزیر اعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، عظیم اتحاد نے اب تک اپنے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے کسی نام کا اعلان کیوں نھیں کیاہے، کیا راہل گاندھی انکے وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار ہونگے'۔
پاکستان پر سخت حملہ کرتے ہوے انھوں نے کہاکہ'نا صرف سرجیکل اسٹرائیک، بکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کو مکمل طور پر تباہ کردیا جائے، وہ کتے کی دم کی طرح ہیں، کتا بھی ان سے اچھا ہوتا ہے'۔
خیال رہے کہ مہارشٹر کے اندر 3 مراحل میں انتخابات ہونگے، جبکہ انتخابات کی شروعات 10 اپریل سے ہوگی۔