ETV Bharat / state

'بیماری سے ڈریں نہیں بلکہ ہمت سے لڑیں' - مالیگاؤں کارپوریشن

وارڈ بوائے کی خدمات انجام دے رہے شمشیر خان نے کہا کہ 'انہیں ٹریننگ کے دوران سب سے پہلے بتایا گیا تھا کہ کسی بھی مریض کی بلا امتیاز ہر ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کرنا ہے، انہیں حوصلہ دینا ہے۔'

'بیماری سے ڈریں نہیں بلکہ ہمت سے لڑیں'
'بیماری سے ڈریں نہیں بلکہ ہمت سے لڑیں'
author img

By

Published : May 24, 2020, 11:40 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں کے ایک ہسپتال میں وارڈ بوائے کی خدمات انجام دے رہے شمشیر خان نے کورونا سے متعلق بات چیت کے دوران کہا کہ 'بیماری سے ڈریں نہیں بلکہ ہمت سے لڑیں اور احتیاط و علاج جاری رکھیں تو کورونا سے مقابلہ جیتا جاسکتا ہے۔

'بیماری سے ڈریں نہیں بلکہ ہمت سے لڑیں'

ای ٹی وی بھارت پر شمشیر خان نے ایک وارڈ بوائے کی کورونا ہسپتال میں بے لوث خدمات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'انہیں ٹریننگ کے دوران سب سے پہلے بتایا گیا تھا کہ کسی بھی مریض کو بلا امتیاز ان کی ہر ضرورت کو پوری کرنے کی کوشش کرنا ہے انھیں حوصلہ دینا ہے۔'

شمشیر نے بتایا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کی جانب سے کورونا ہسپتالوں میں مختلف آسامیاں نکلی تھی۔ ان کا انتخاب وارڈ بوائے کے لئے ہوا۔ ان کے جذبہ خدمت و ہمت کو دیکھتے ہوئے ان کا انتخاب کیا گیا۔'

شمشیر نیا فاران ہسپتال میں کورونا مریضوں کی دیکھ ریکھ، کھانا پینا، دواگولی اور تیمارداری کے کام کو ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں۔ انھیں ان کی حفاظت کے لئے پی پی ای کٹ دی جاتی ہے۔ ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے جب مریض صحت یاب ہوکر جاتے ہیں تو انہیں دعاؤں سے نوازتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 'زندگی میں اتنی اموات کبھی نہیں دیکھی۔ لیکن ان اموات میں کورونا کی وجہ سے کم اور دیگر مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔'

شمشیر نے کہا کہ 'زیادہ تر مریضوں کو آخری وقت میں ہسپتال لایا جاتا تھا جہاں ان کا انتقال ہو جاتا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.