ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں واقع مینارہ مسجد ٹرسٹ اور اس کی ملکیت کی تفصیلات جاننے کے لیے آج مہارشٹر وقف بورڈ کی ٹیم بھینڈی بازار میں موجود مینارہ مسجد پہنچی۔ٹیم کا یہاں پہچنے کا مقصد یہ تھا کہ مینارہ مسجد کی اطراف میں جو دوکانیں موجود ہیں وہ کتنی ہیں انکا کرایہ مسجد ٹرسٹ کو کتنا ادا کیا جاتا ہے۔
دکان کی پیمائش کے ساتھ ساتھ دکان پر موجود مکین کتنے برسوں سے موجود ہیں۔کیا کوئی دکان وقف بورڈ کی بنا اجازت کے فروخت کی گئی ہے۔یہ جاننے کے لیے آج وقف بورڈ کے افسران یہاں آئے تھے۔مینارہ مسجد ٹرسٹ کی 200 سے زائد املاک ترسٹیان کے ذریعے وقف کی بنا اجازت کے ہی فروخت کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
اس بارے میں مسجد ٹرسٹ کے زمیداران کے خلاف مہاراشٹر وقف بورڈ میں شکایت کی گئی ہے۔اس کے بعد وقف بورڈ نے مینارہ مسجد ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہزاروں کروڑوں کی املاک کا حساب کتاب طلب کیا ہےلیکن ابتک ٹرسٹ نے وقف بورڈ میں کوئی جانکاری یہ تفصیلات نہیں جمع کی۔
مینارہ مسجد ممبئی کی تعمیر چھوٹانی خاندان نے 100 برس قبل کروائی تھی۔ اس بڑی مسجد کے اخراجات کے لیے بہت سی دکانیں اور جائیدادیں وقف کی گئی تھیں .لیکن آج کل اس مسجد کے ٹرسٹ کے خلاف بدانتظامی اور عنوانیوں کے کئی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مہاراشٹر حکومت اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ
مسجد ٹرسٹ کے اکاؤنٹس اور انٹرنل سیسٹم میں شفافیت ہونی چاہیے اور یہ صرف صرف مینارہ مسجد نہیں بلکہ تمام مساجد کے لیے ہے ۔۔یہی سبب ہے کہ وقف بورڈ اس معاملے کو لیکر بہت سنجیدہ ہے۔