موصولہ اطلاعات کے مطابق ایف ڈی اے کے افسران نے بھیونڈی کے ایک گودام میں چھاپہ مار کر تقریباً 6 لاکھ روپے مالیت کی وٹامن سی کی گولیاں ضبط کی ہیں۔
ایف ڈی اے کے حکام نے بتایا کہ مذکورہ کمپنی ایف ایس ایس اے آئی (فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ اتھارٹی آف انڈیا) کے تحت رجسٹرڈ ہے۔
کمپنی کے پاس وٹامن سی کی گولیاں بنانے کا لائسنس بھی ہے لیکن بالغوں کے لئے 40 ملی گرام اور دودھ پلانے والی خواتین کے لئے 60 ملی گرام تک ہی وٹامن سی کی گولیاں بنانے کا لائسنس ہے۔لیکن کمپنی قوانین کو طاق پر رکھ کر ایک ہزار گرام تک کے وٹامن سی کی گولیاں بناکر مارکیٹ میں فروخت کررہی تھی، جو غیر قانونی ہے۔
اس کی شکایت موصول ہوتے ہی افسران نے چھاپہ مار کر گولیاں ضبط کرلی۔
ایف ڈی اے کے جوائنٹ کمشنر(ویجی لینس)سنیل بھاردواج کے مطابق کمپنی نے آئی سی ایم آر(انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ اینڈ ایف ایس ایس اے آئی)کے ذریعہ طے شدہ ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ہزار ملی گرام کی وٹامن سی گولیاں مارکیٹ میں فروخت کررہے تھے جس کی شکایت ملنے پرکمپنی کے گودام پر چھاپہ مار کروٹامن سی کی 890 گولیاں ضبط کی ہے. جس کی مالیت تقریبا 6 لاکھ روپے ہے ۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ان گولیاں کا سیمپل لیبارٹری میں میں جانچ کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد کمپنی پر مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بتایا جاتا ہے کہ وٹامن سی قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار اداکرتا ہے مہلک کورونا وبا کے موجودہ وقت میں ان گولیوں کی بازار میں اچھی مانگ ہے.