ممبئی: گزشتہ تین دنوں سے وائرل ہونے والا ویڈیو ممبئی کے تاڈ دیو علاقے کا ہے اور اس ویڈیو میں اسٹریٹ فوڈ والے کو تھپڑ رسید کرنے والی خاتون تاڈ دیو ٹرافک کی سینیئر پولیس انسپکٹر مبارک شیخ ہیں۔ جسے تھپڑ رسید کیا جا رہا ہے وہ ایک فٹ پاتھ پر چلنے والے ہوٹل کا ملازم ہے ۔
جس ملازم کو انسپکٹر مبارک شیخ پیٹ رہی ہیں۔ اس کا نام سلیم شیخ ہے۔ نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے اس معاملے میں متاثرہ سلیم شیخ سے بات چیت کی۔ سلیم شیخ نے بتایا کی ان کی دوکان کے سامنے کسی کی سائیکل کھڑی تھی اور جس کی شخص سائیکل تھی وہ جو پاس کے ہی ٹوئیلٹ میں پیشاب کرنے گیا تھا وہ سائیکل گر گئی سلیم شیخ نے مدد کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا لیکن بدلے میں میڈم کا ہاتھ ان کے گالوں پر پڑا ۔ سلیم نے اس کی شکایت مقامی پولیس تھانے میں درج کرائی ۔ پولیس مار پیٹ کی دفعات کے تحت کے مبارک شیخ کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔
تاڈ دیو پولیس تھانے کے سینیئر پی آئی وویک شندے نے بتایا کہ ہم نے معاملے میں این سی درج کی ہے جلد ہی اس کی رپورٹ سینیئر افسران کو بھیجی جائے گی۔ وہیں ایک مقامی شخص جاوید انصاری نے بتایا کہ ایک مہینے قبل مبارک شیخ نے ان کی بھی پٹائی کی تھی۔جس سے ان کے سر میں چوٹ آگئی تھی۔ وہ علاج کے لیے سرکاری ہسپتال گئے لیکن وہاں ان کا علاج کرنے سے منع کردیا گیا۔ نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے اس معاملے میں مبارک شیخ سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اس پر کسی طرح سے کوئی جواب نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں : Opposition Slams Vande Order جے مہاراشٹر کے بجائے وندے ماترم بولنے پر کیوں مجبور کیا جارہا ہے۔۔؟