ETV Bharat / state

ملک میں ویکسین کی کمی مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ: وزیر اسلم شیخ - ممبئی ای ٹی وی بھارت خبر

مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب ملک میں ویکسین کی کمی اور ٹیکہ کاری کے نام پر جعلسازی جیسے حالات پیش آرہے ہیں جن پر میونسپل کارپوریشن و ریاستی حکومت کا کنٹرول اور نگرانی رکھنا بہت مشکل ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے کیا۔

وزیر اسلم شیخ
وزیر اسلم شیخ
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 10:45 PM IST

واضح رہے کہ گذشتہ روز ممبئی پولیس نے ممبئی مضافات کے کاندیولی علاقے کی ایک رہائشی سوسائٹی میں فرضی ویکسینیشن کیمپ کے نام پر جعلسازی کرنے والے ایک گروہ کے 4 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان دھوکہ دہی کرنے والوں نے ممبئی میں ایسے کیمپوں کا انعقاد کرکے تقریباً 1000 سے زائد افراد کو چونا لگانے کا کام کیا ہے۔

اس معاملے میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کے دوران ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے نجی اسپتالوں کو ویکسین فراہم کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب آج ملک کو نہ صرف ویکسین کی کمی بلکہ ٹیکہ کاری کے نام پر ہونے والی جعلسازی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مرکزی حکومت کے اس غلط فیصلے کے سبب ریاستی حکومت اور کارپوریشن کے لئے ایسے معاملوں پر کنٹرول اور ان کی نگرانی مشکل ہے۔

مزید پڑھیں :دہلی: ٹیکہ کاری مہم پر افواہوں کا غلبہ

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ پولیس کی تفتیش میں مزید انکشاف ہوگا کہ اس گھوٹالے میں اور کون کون ملوث ہیں کیونکہ ان جعلسازوں کے پاس سے بی ایم سی کے زیر انتظام کووڈ سینٹر سمیت مختلف نجی اسپتالوں سے ٹیکہ لگانے کے لئے جاری کردہ سرٹیفکیٹ حاصل ہوئے ہیں اور یہ ایک سنگین معاملہ ہے جس کی باریک بینی سے جانچ کی جا رہی ہے ۔

آخر میں اسلم شیخ نے نجی سوسائٹیوں ، کارپوریٹ ہاؤسیز سے درخواست کی ہے کہ وہ جب بھی اس طرح کے ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کریں تو میونسپل کارپوریشن اور سرکاری انتظامیہ کو مطلع کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.