ETV Bharat / state

مہاراشٹر: مُمبرا سے ایک لاکھ روپے کا انعامی ملزم گرفتار - اترپردیش اے ٹی ایس اور مہاراشٹر اے ٹی ایس

اترپردیش اے ٹی ایس اور مہاراشٹر اے ٹی ایس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم کو ممبرا سے گرفتار کیا ہے۔

ایک لاکھ روپے کا انعامی ملزم
ایک لاکھ روپے کا انعامی ملزم
author img

By

Published : Sep 23, 2021, 12:43 PM IST

مہاراشٹر اے ٹی ایس اور اترپردیش اے ٹی ایس اسکواڈ نے اترپردیش کے لکھنؤ پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ میں ایک مفرور ملزم کو ممبرا علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

گرفتار ملزم کی شناخت عبدالرزاق عبدالنبی میمن(عمر 40، ساکن ٹھاکر پاڑا نزد روشنی محل، ممبرا) کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم کو اتر پردیش لے جانے کی کارروائی بدھ کی رات (22 ستمبر) تک جاری رہی۔

پولیس کے مطابق اترپردیش اے ٹی ایس کے سربراہ نے مہاراشٹر اے ٹی ایس کے سربراہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ یوپی اے ٹی ایس کے سربراہ نے انعامی مفرور ملزم کو گرفتار کرنے میں مہاراشٹر اے ٹی ایس کی مدد مانگی تھی۔

مہاراشٹر اے ٹی ایس اور اتر پردیش اے ٹی ایس کی ٹیم نے ملزم عبدالرزاق عبدالنبی میمن کو بدھ کے روز ممبرا سے گرفتار کیا۔

عبدالرزاق عبدالنبی میمن کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کی دفعات 419، 420، 467، 468، 471، 120(بی) اور 66 (ڈی) کے تحت اے ٹی ایس لکھنؤ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اتر پردیش اے ٹی ایس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم عبدالرزاق میمن ممبرا کے ٹھاکر پاڑا علاقے میں مقیم جس کے بعد انہوں نے مہاراشٹر اے ٹی ایس سے رابطہ کیا اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے مدد طلب کی اور دونوں ٹیموں کی مشترکہ کارروائی میں عبدالرزاق کا گرفتار کیا گیا۔

اس سے قبل 20 مئی 2019 کو اتر پردیش اے ٹی ایس کی ایک ٹیم ملزم کی تلاش کے لیےمہاراشٹر آئی تھی لیکن وہ ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی تھی۔

کل جب اے ٹی ایس ٹیم ملزم کے گھر کی تلاشی کے بعد واپس جانے کی تیاری کر رہی تھی تب انہوں نے کمرے کے پچھلے حصے میں ایک مشکوک شخص کو دیکھا جس کے بعد انہوں نے وہاں تلاشی تو ملزم کو روپوش دیکھا گیا جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

اب میمن کو اتر پردیش لے جانے کے لیے عدالتی کارروائی جاری ہے اور یہ عمل مکمل ہونے کے بعد اسے اترپردیش منتقل کردیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.