ETV Bharat / state

پلازما تھیراپی کے ذریعے کامیاب علاج کا دعوی

author img

By

Published : May 22, 2020, 11:27 AM IST

پونے میں واقع ساسون اسپتال کے ڈاکٹرز نے دعوی کیا ہے کہ کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرہ مریض کا علاج پلازما تھیراپی کے ذریعے کیا گیا جو صحت مند ہوا ہے۔

use of plasma therapy successful, claims pune hospital
پلازما تھراپی کے ذریعے کامیاب علاج کا دعوی

کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہو کر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا مریضوں کے لیے تاحال کوئی دوا یا ویکسین ایجاد نہیں کی گئی ہے۔

اسے دوران مہاراشٹر کے شہر پونے کے مشہور ساسون اسپتال کے ڈاکٹرز نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے کورونا سے متاثر مریض کا پلازما تھیراپی سے علاج و معالجہ کیا گیا تو وہ روبہ صحت ہوگیا ہے۔

  • پلازما تھراپی کا پہلا تجرباتی استعمال:

ساسون اسپتال میں پلازما تھراپی کے پہلے تجرباتی استعمال سے کامیاب علاج ہوا ہے۔

پلازما تھراپی طریقہ علاج سے کورونا سے متاثرہ 47 سالہ خاتون کی حالت میں بہتری آئی ہے۔ جو ہائی بلڈ پریشر، ہائپرٹیرائڈ اور موٹاپا کا بھی شکار ہے۔

ساسون اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے دعوی کیا کہ 'پونے کے سرکاری ساسون جنرل اسپتال میں کووڈ 19 مریض کے علاج کے لئے پلازما تھراپی کا پہلا تجرباتی استعمال کامیاب رہا ہے'۔

  • 'کوشش سے خدا بھی ملتا ہے'

ساسون اسپتال کے ڈین ڈاکٹر مرلی تمبے نے بتایا ہے کہ 'مریض کی حالت میں بہتری آئی ہے اور 14 دن بعد اس کے دوبارہ ٹیسٹ منفی نکلے ہیں۔ اس خاتون کو سی او آئی ڈی وارڈ سے باہر منتقل کردیا گیا ہے اور جلد ہی انھیں ڈسچارج کردیا جائے گا'۔

انھیں نے کہا ہے کہ 'پوری دنیا میں کورونا کی دوا یا ویکسین ایجاد نہ ہونے کی باتیں تو بڑے زور و شور سے کی جارہی ہے، لیکن اس کے علاج کے لیے سائنسی پیش رفت اور کارکردگی کہاں تک پہنچی؟ اس کی کوئی واضح معلومات منظر عام پر نہیں آرہی ہے۔ ایسے میں ہمیں کوشش جاری رکھنے چاہیے۔ کوشش سے خدا بھی ملتا ہے'۔

  • پلازما تھراپی کیا ہے؟

کنوالیسینٹ پلازما تھراپی ایک تجرباتی طریقہ کار ہے۔ اس کے ذریعے کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہو کر صحت مند ہونے والے شخص کے خون سے پلازما حاصل کر کے کورونا سے متاثر مریض کو عطیہ کیا جاتا ہے۔

بیشتر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر کوئی خاتون یا مرد کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہوا ہو اور وہ اس سے مقابلے کر کے صحت مند بھی ہوچکا ہے۔ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے پلازمہ (خون میں موجود کیمیائی ذرات) میں کورونا سے مقابلہ کی غیر معاملی قوت ہے۔

  • اینٹی باڈیز کی تیاری:

اسی لیے اس کے پلازمہ سے دوسرے کورونا کے مریضوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ اس علاج و معالجہ کے طریقہ کو سائنسی زبان میں 'پلازما تھراپی' کہا جاتا ہے۔

یہ پلازمہ متاثرہ شخص کے اندر اینٹی باڈیز تیار کرتا ہے۔ جب کسی دوسرے مریض کے خون میں انجکشن لگایا جاتا ہے تو یہ اینٹی باڈیز اس شخص کو انفیکشن سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.