ETV Bharat / state

Eid Milad ul Nabi in Mumbai ممبئی میں عید میلادالنبی کے موقع پر ڈی جے کا استعمال، کارروائی کے لیے غیر سرکاری تنظیم سرگرم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 5:28 PM IST

ممبئی کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے ڈی جے کے استعمال کو لیکر ایک بیداری مہم کا آغاز کیا ہے۔ تنظیم کے ممبران مقامی پولیس تھانے اور ممبئی پولیس کے اعلیٰ افسران سے مل رہے ہیں اور یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس کی نہ تو شریعت میں اجازت ہے اور نہ ہہ قانونی اجازت ہے۔ اس کے لیے پولیس کو سخت ہونا چاہیے اور تنظیم کے کارکنان کے ساتھ اس دوران جب اس کا استعمال نوجوان کررہے ہوں تو ان سے سختی سے پیش آنا چاہیے ساتھ ہی کارروائی بھی کرنا چاہیے۔ Use of DJs on the occasion of Eid Milad ul Nabi in Mumbai

ممبئی میں عید میلادالنبی کے موقع پر ڈی جے کا استعمال، کارروائی کے لیے غیر سرکاری تنظیم سرگرم

ممبئی: عید میلادالنبی اور دوسری مذہبی تقریبات اور رسومات کے موقع پر دور حاضر میں ڈی جے کا استعمال بڑے زور وشور سے کیا جاتا ہے۔ حالانکہ اس کو لیکر پولیس کی جانب سے کارروائیاں کی جاتی ہیں لیکن حالات جوں کا توں برقرار ہیں۔ ہر برس بڑے پیمانے پر نوجوان تیز آواز کے ساتھ ڈی جے، جلوس اور دوسری مذہبی تقریبات کے دوران لیکر چلتے ہیں۔ محمود حکیمی انجمن باشندگان بہار نامی غیر سرکاری تنظیم کے سربراہ ہیں۔ حکیمی کہتے ہیں ہم اس کے لیے گلی، کوچوں، نکڑ، محلوں میں مسجد میں جاکر اس بیداری مہم کے ذریعہ معاشرے کی با اثر شخصیات کے ذریعہ اس بات کی اپیل کریں گے تاکہ ڈی جے کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

ممبئی میں واقع ایک غیر سرکاری تنظیم نے ڈی جے کے استعمال کو لیکر ایک بیداری مہم کا آغاز کیا ہے۔ تنظیم کے ممبران مقامی پولیس تھانے اور ممبئی پولیس کے اعلیٰ افسران سے مل رہے ہیں اور یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس کی نہ تو شریعت ہی اجازت دیتی ہے اور نہ ہی قانون میں اس کی اجازت ہے۔ اس کے لیے پولیس سخت ہو اور تنظیم کے کارکنان کے ساتھ اس دوران جب اس کا استعمال نوجوان کر رہے ہوں تو اُن سے سختی سے پیش آئیں اور کارروائی کریں۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ ہر برس کئی کروڑ روپے اسی طرح سے ضائع کیے جاتے ہیں۔ اس لیے بہتر یہ ہوگا اس پیسے سے غریب مسکین بیواؤں کی کفالت کی جائے۔ اور جلوس کے دوران پیغمبرِ اسلام کی تعلیمات پرامن طریقے سے عام کی جائیں تاکہ ہر شخص پیغمبر اسلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں۔ کیونکہ پیغمبر اسلام اور ان کی نصیحتیں کسی مخصوص طبقہ کے لیے نہیں تھیں بلکہ وہ عالم انسان کے لیے تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.