ETV Bharat / state

اورنگ آباد کتاب میلے میں بڑے پیمانے پر اردو کتابوں کی فروخت

Aurangabad Book fair 2023 اورنگ آباد میں تعلیمی ایکسپو و کتابی میلے کا انعقاد کیا گیا ہے، جہاں ملک کی مختلف ریاستوں سے کتاب فروش اورنگ آباد پہنچے ہیں۔ اس میلے میں وہائٹ ڈاٹ پبلشرز اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی جانب سے بھی ایک اسٹال لگایا گیا ہے۔ کتاب فروشوں کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد میں زیادہ تر اردو کی کتابیں فروخت ہو رہی ہیں۔

Aurangabad Book fair 2023
کتابی میلے میں اردو کی کتابیں بڑے پیمانے پر ہو رہی فروخت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2023, 1:23 PM IST

کتابی میلے میں اردو کی کتابیں بڑے پیمانے پر ہو رہی فروخت

اورنگ آباد: اورنگ آباد شہر کے عام خاص میدان میں ایجوکیشن ایکسپو و کتابی میلہ منعقد کیا گیا ہے۔ ایجوکیشن ایکسپو کا یہ دوسرا سال ہے، جس میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات کے ساتھ عام لوگ بھی ایکسپو میں پہنچ رہے ہیں۔ اس ایکسپو میں موجود کچھ کتاب فروش کی کتابیں زیادہ فروخت ہو رہی ہیں، تو کچھ کتاب فروشوں نے ناراضگی کا بھی اظہار کیا ہے۔ لیکن اس کتابی میلے میں زیادہ تر اردو کی ہی کتابیں بک رہی ہیں۔ ڈیجیٹل دور میں جہاں پر کتابوں کو کمپیوٹر موبائل پر پڑھا جاتا ہے تو وہیں اب بھی لوگوں ایک بڑی تعداد کتابیں خرید پڑھنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ کتابیں خرید کر پڑھنے سے طلبہ وہ طالبات میں مطالعے کا شوق پیدا ہوتا ہے۔

ایجوکیشنل ایکسپو میں کتابوں کے ساتھ حجاب کا اسٹال بھی لگایا گیا ہے۔ طوبی حجاب، اسٹال نمبر 134 پر مختلف طرح کے حجاب، اسکارف اور برقعے بہترین کوالٹی کے ساتھ اچھی قیمت پر دستیاب ہیں۔ واضح ہو کہ ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں تعلیمی ایکسپو و کتابی میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے مختلف ریاستوں سے کتاب فروش اورنگ آباد پہنچے ہیں۔ اسی کے ساتھ قومِ کونسل برائے فروغ اردو کی جانب سے بھی ایک اسٹال لگایا گیا ہے، ان کتاب فروشوں کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد میں زیادہ تر اردو کی کتاب فروخت ہو رہی ہے۔

طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ مرد و خواتین بھی بڑی تعداد میں کتابیں لے رہے ہیں، ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کتابی میلے کے ذریعے کتابوں کے متعلق شوق لوگوں میں پیدا ہوتا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے دہلی سے آئے نوجوان کتاب فروش نے کہا کہ ان کی دوکان کا نام وہائٹ ڈاٹ پبلشر ہے، جو جماعت اسلامی ہند کی اسٹوڈنٹ ونگ کی جانب سے لگایا گیا ہے۔

غور طلب ہو کہ ایس آئی او زیادہ تر نوجوانوں میں کام کرتی ہے، ان کے پاس جتنی بھی کتابیں ہیں وہ نوجوانوں کو دیکھتے ہوئے لکھی گئی ہے۔ دوکان دار کا کہنا ہے کہ ایس آئی او کی جانب سے جو بک اسٹال لگایا گیا ہے اس میں نود کتابیں ہیں اور یہ نود کتابیں اردو انگلش مراٹھی اور ہندی میں الگ الگ ٹائٹل سے لکھی گئی ہیں۔

اس اسٹال سے کتاب خریدنے والے سبھی طلبہ و طالبات کو 35 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا اور عام لوگوں کو 25 فیصد کتاب خریدنے پر ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ دوکان دار کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو اردو پڑھنے کا ذوق رہتا ہے وہی زیادہ تر کتابیں خریدنے کے لیے آرہے ہیں اور اس اردو کتابی میلے میں زیادہ تر اردو کی ہی کتاب فروخت ہو رہی ہے۔

غور طلب ہو کہ مدھ پردیش کے برہان پور سے اورنگ آباد کی تعبیر میلے میں آئے ایک کتاب فروش کا کہنا ہے کہ اس اسٹال میں انہی کی لکھی ہوئی تین کتابیں ہیں، جو اردو میڈیم کے بچوں کو انگلش اسپیکنگ کے لیے لکھی گئی تھی تاکہ بچے فراٹے دار انگلش کم دنوں میں ہی بولنا سیکھ سکیں۔ ساتھ ہی ایک اشعار کا مجموعی کتاب بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وہیں کچھ کتاب فروشوں کا کہنا ہے کہ جس طرح سے یہاں پر کاروبار ہونا چاہیے تھا ویسے کاروبار نہیں ہو رہا ہے، جس طرح مالیگاؤں میں طلبہ وہ طالبات نے بھی بڑی تعداد میں کتابیں خریدی تھی، اس طرح کا ماحول اورنگ آباد میں نہیں دکھائی دے رہا ہے اور کاروبار میں کمی دکھائی دے رہی ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن کی وجہ سے جو لوگ کتاب خرید کر پڑھتے تھے اس میں بھی کاروبار پر اثر پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.