ETV Bharat / state

اردو اور مراٹھی خالہ زاد بہنیں ہیں: فرید خان

انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کہا کہ ممبئی انجمن اسلام نے ہر زبان و ادب کی ترویج و اشاعت میں نہ صرف تعاون دیا بلکہ اس نے اردو زبان و ادب سمیت مراٹھی زبان کو بھی فروغ دیا۔

author img

By

Published : Feb 27, 2021, 11:01 AM IST

Urdu and Marathi cousins are: Farid Khan
اردو اور مراٹھی خالہ زاد بہنیں ہیں: فرید خان

انجمن اسلام کے صدر محی الدین حارث روزنامہ اجمل کے ایڈیٹر بھی تھے اور اخبار عالم سے بھی وابستہ رہے ہیں وہ ہندوستانی پرچارنی سبھا سے بھی منسلک تھے انہوں نے ملک اور سماج کے لئے خدمات انجام دی۔ انہیں کا قائم کردہ انجمن اسلام آج تناور درخت کی شکل اختیا کر گیا ہے۔ اس قسم کے اظہار کا خیال پریس کلب میں عالمی یوم مراٹھی پر منعقدہ پروگرام میں اپنے کلیدی اور صدارتی خطبہ انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مراٹھی اور اردو زبان میں ہم آہنگی اور بھائی چارگی رہی ہے یہ اس لئے ہم سب کی رابطہ کی زبان ہے۔ اس لئے ریاست میں مراٹھی داں اردو زبان سے بھی واقف رہتے تھے۔ مراٹھی زبان نے اردو کو جگہ دی ہے اس لئے مراٹھی زبان میں اردو اور فارسی کے الفاظ بھی موجود ہیں۔ عدالتوں میں بھی جرح و بحث اردو فارسی اور مراٹھی میں ہوتی ہے۔

پروفیسر شبانہ خان نے کہا کہ یہاں ہم زبان پر بات کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ زبان مذہب سے اوپر ہندوستانی تہذیب ہے، زبان جاذبیت بھی ہے اور کشاں کشاں اپنے جانب ہمیں مائل کرتی ہے۔ ملک عزیز کی تہذیب کا کبھی خاتمہ نہیں ہو گا کیونکہ اس ملک میں قومی یکجہتی کا عنصر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے، شرپسند عناصر ہمیں تقسیم کرنے کی لاکھ کوشش کریں لیکن ہمارا اتحاد ہمیشہ ایسا ہی رہے گا جیسا گنگا جمنی تہذیب کا ہے۔ آج یوم مراٹھی زبان کثوم اگراج کی یوم ولادت ہے اس تناظر میں ہم یہاں عالمی یوم مراٹھی منا رہے ہیں۔

اردو کارواں کے سربراہ فرید خان نے پریس کلب میں منعقدہ یوم مراٹھی پر خطاب کرتے ہوئے اردو اور مراٹھی کو خالہ زاد بہن قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں زبان مہاراشٹر میں یکساں پروان چڑھ رہی ہے اردو کے ساتھ کوئی سوتیلا سلوک نہیں کیا جاتا۔ ریاست میں اردو فروغ پا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشوم اگراج نے بیس سال کی عمر میں ہی شاعری کا آغاز کیا اور مراٹھی رسائل میں لکھنا شروع کیا۔ کثوم اگراج نے ہر شعبہ جات میں ادیب تھے۔ انہیں گیان راج ایوارڈ اور ساہتیہ اکیڈمی کے ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا ہے۔ مراٹھی ادیب ہمیشہ اپنے نظریہ پر قائم رہے۔ انہوں ںے کبھی اپنے قلم سے سمجھوتہ نہیں کیا۔

مترجم اور مصنفہ ڈاکٹر منیشاپٹوردھن نے عالمی یوم مراٹھی پر کہا کہ مراٹھی زبا ن میں سب سے پسندیدہ زبان اردو شاعری عزیز ہے، زبان کا لہجہ بھی انہیں پسند آتا ہے۔ حسرت موہانی، ساحر لدھیانوی، مجروح سلطان پوری کے کلام اور اشعار سے مراٹھی داں لطف اندوز ہوتے تھے انہیں غزل کافی پسند آتی ہے۔ اس تقریب میں انجمن باشندگان بہار کے محمود الحسن حکیمی و دیگر اشخاص موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.