ڈپٹی اسپیکر ہرونش نے وقفہ سوالات چلانے کی بہت کوشش کی اور انہوں نے سوال پوچھنے کے لیے ارکان کے نام بھی لیے لیکن برسراقتدار اور اپوزیشن کے ارکان کے اس معاملے پر کیے گئے شور شرابے اور ہنگامے کے سبب واضح طور پر کچھ سنائی نہیں دیا۔ یہ ہنگامہ وقفہ صفر ختم ہونے سے کچھ پہلے ہی شروع ہوگیا تھا۔ چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ارکان سے بار بار خاموش ہونے اور اپنی سیٹ پر بیٹھنے کی اپیل کی لیکن ہنگامہ جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ریکارڈ میں نہیں جائے گا۔ اس درمیان وقفہ سوالات کاوقت شروع ہوگیا اور ڈپٹی اسپیکر ہرونش نشست پر آگئے۔
ہرونش نے بھی دونوں جانب کے ارکان سے بار بار خاموش رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے وقفہ سوالات چلانے کی پوری کوشش کی اور سوال پوچھنے کے لیے ارکان کے نام پکارے۔ کچھ ارکان نے سوال بھی پوچھے لیکن واضح طور پر کچھ سنائی نہیں دیا۔
کانگریس کی چھایہ ورما نے جنگلی جانوروں کے فصلوں کو نقصان پہنچانے اور اس کے معاوضے کے سلسلے میں جنگلات، ماحولیات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر پرکاش جاویڈکر سے سوال پوچھا۔ جاوڈیکر نے اس پر کہا کہ انہیں سوال ٹھیک سے سنائی نہیں دیا اور انہوں نے ممبئی کے سابق پولیس کمشنر کے الزام کےبارے میں کوئی تبصرہ کیا۔ اس دوران دوسرے ارکان بھی شور شرابہ کررہے تھے۔ اس پر مسٹر ہرونش نے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردی۔
انل دیشمکھ کے معاملے پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ - کانگریس کی چھایہ ورما
ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کی جانب سے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ پر پولیس افسران کے ذریعہ پیسوں کی وصولی کے لگائے گئے الزام پر آج راجیہ سبھا میں وقفہ سوال کے دوران زبردست ہنگامہ ہوا جس سے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردی گئی۔