ممبئی: آج صبح ممبئی کے چند علاقوں میں بجلی اور گرج چمک کے ساتھ غیر موسمی بارش ہوئی، جس سے شہر کے گرم اور مرطوب موسم سے کچھ راحت ملی۔شہری حکام کے مطابق، جزیرہ نماشہر اور مشرقی مضافات میں ہلکی بارش ہوئی، جب کہ مغربی مضافاتی علاقوں میں صبح 1 بجے سے 2 بجے کے درمیان بجلی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ مضافاتی علاقوں ایچ بی ٹی ٹراما کیئر ہسپتال (جوگیشوری) 17 ملی میٹر، مارول فائر اسٹیشن 14 ملی میٹر اور کاندیولی فائر اسٹیشن 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ممبئی میں کچھ دیر تک ہونے والی شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ شہری ادارہ نے کہا کہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں کہیں بھی پانی جمع ہونے کی کوئی شکایت نہیں ہے،شہریوں کے مطابق، گرج چمک اور تیز ہواؤں نے ممبئی کے کچھ حصوں کو نشانہ بنایا اور اس کے نتیجے میں مارول جیسے کچھ علاقوں میں درخت اور شاخیں گر گئیں۔ مرول میں آندھی سے بعض گھروں کے ٹین شیٹس بھی اڑ گئے۔ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے مطابق بارش کی وجہ سے کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ شہر اور مضافاتی علاقوں میں عوامی نقل و حمل کی خدمات بشمول لوکل ٹرینیں اور بیسٹ بسیں معمول کے مطابق چل رہی تھیں۔اس سے پہلے اورنگ آباد شہر و مضافات میں بادلوں کی گڑگڑاہٹ اور زوردار بجلیوں کی چمک کے ساتھ موسلا بارش شروع ہوئی جو تقریباً تین سے چار گھنٹے تک جاری رہی۔
یہ بھی پڑھیں: Three killed Due to Rain مہاراشٹر میں غیر موسمی بارشوں سے تین افراد کی موت
یو این آئی