ETV Bharat / state

Maharashtra Weather Update مہاراشٹر میں تین دنوں تک غیر موسمی بارش کے آثار

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی مہاراشٹر میں 15 سے 17 مارچ کو غیر موسمی بارش کے ساتھ اولے پڑنے کا امکان ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات نے کہا کہ '16 مارچ کو تلنگانہ، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ unseasonal rain Forecast in Maharashtra

author img

By

Published : Mar 15, 2023, 10:24 AM IST

مہاراشٹر میں تین دنوں تک غیر موسمی بارش کے آثار

ممبئی: مہاراشٹر کے کسانوں کے لئے یہ تشویشناک خبر ہوسکتی ہے کہ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ کے روز سے اگلے تین دنوں تک ریاست میں غیر موسمی بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ وسطی مہاراشٹر میں، 15 سے 17 مارچ کو غیر موسمی بارش کے ساتھ اولے پڑنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ 15 مارچ کو دھولے، جلگاؤں اور ناسک میں کچھ مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جبکہ مراٹھواڑہ اور ودربھ میں 16 اور 17 مارچ کو ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آج سے ریاست میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دو سے چار ڈگری سیلسیس تک گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کونکن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ڈی نے اگلے دو دنوں تک ضلع پلگھر میں تیز ہواؤں اور گرج کے ساتھ الگ تھلگ مقامات پر ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کٹی ہوئی فصلوں، پھلوں اور ربیع کی فصلوں کو کاٹ کر محفوظ مقامات پر رکھنا چاہیے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے نئے پودے، پھلوں کے درخت بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج شمال مشرقی ریاستوں میں گرج چمک اور ژالہ باری کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ وہیں 16 مارچ کو مہاراشٹر، تلنگانہ، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ محکمہ موسمیات نے وارننگ بھی جاری کر دی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.