بیڑ: مہاراشٹر کے ضلع بیڑ میں سماجی ہم آہنگی کی انوکھی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گیورائی تعلقہ کے دھونڈرائی میں مختلف تہوار منائے جاتے ہیں۔ اسی مناسبت سے دیوالی کے تہوار کے موقع پر گاؤں کے ہندو سماج کے لوگوں نے مسلمانوں کو ریفریشمنٹ اور کھانے کی دعوت دے کر اپنا تہوار جوش و خروش سے منایا۔ Social Harmony During Diwali Festivals
یہ روایت پچھلے سات برسوں سے دھونڈارائی کے ہندو مسلمان تہواروں کے دوران سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے جاری ہے جہاں دونوں سماج کے لوگ اکٹھا ہوتے ہیں اور قومی یکجہتی کی مثال پیش کرتے ہیں۔ دیوالی کے موقع پر گاؤں کی مسجد میں ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں کے لیے دعوت کا نظم کیا گیا اور بڑے جوش و خروش کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا گیا۔ اس موقع پر گاؤں کے دونوں فرقوں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ Hindu Muslim of Come Together